تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

پاکستان کو بھی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کاسامنا ہے، فواد چوہدری

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے اور میڈیا کو فتوے دینے کیلئے استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر نفرت انگیزی پھیلائی جا رہی ہے، طریقہ کار تیار ہے جس سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کنٹرول ہو گی، افغان تنازع میں پھنسنے کے بعد پاکستان میں انتہاء پسندی پھیلی، عمران خان کی حکومت میں پہلے روز سے ہی قانون کی عملداری کا عزم کیا۔بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو انتہاء پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو بھی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کاسامنا ہے، بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد انتہاء پسندی میں اضافہ ہوا ہے، دنیا کے مختلف معاشرے کسی نہ کسی صورت میں انتہاء پسندی کا شکار ہیں، اسلامی تعلیمات کی ترویج تلوار سے نہیں بزرگان دین سے ہوئی، اسلام میں انتہاء پسندی اور شدت پسندی کا کوئی تصور نہیں ہے، افغان تنازع میں پھنسنے کے بعد پاکستان میں انتہاء پسندی پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ تنازعات میں پھنسنے سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں، پاکستان انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے دور سے کامیابی سے نکلا ہے، ہماری برداشت اور حوصلے کی تاریخ بہت پرانی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، کسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انتہاء پسندی سے دہشت گردی کا بیج بویا جاتا ہے، عمران خان کی حکومت میں پہلے روز ہی قانون کی عملداری کا عزم کیا، مکالمے اور مباحثے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے، کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن دوسروں پر آزادی سلب نہیں کی جا سکتی، قوانین پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کریں گے، طریقہ کار تیار ہے جس سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کنٹرول ہو گی، سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر نفرت انگیزی پھیلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا آہستہ آہستہ حاوی ہوتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کو فتوے دینے کیلئے استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button