تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ

Share Button

اسلام آباد(آ ئی این پی)سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطا بق اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری (آج) جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے جب کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔

Facebook Comments
Share Button