تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پلوامہ حملہ: بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر، درجنوں گاڑیاں نذر آتش

Share Button

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے۔ جموں میں درجنوں گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں، ریاست چھتیس گڑھ میں چار کشمیری طالب علموں پر تشدد کر کےشدید زخمی کر دیا گیا، بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے۔پلوامہ حملے کے بعد انتہا پسندوں کو مسلم مخالف کارروائیوں کابہانہ ہاتھ آگیا،جموں کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔گجرنگر اور پریم نگر کے علاقوں میں پچاس گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا، بجرنگ دل، شیو سینا اور ویشوا ہندو پریشد کے کارکن جموں شہر کی گلیوں میں دندناتے پھر رہے ہیں، شدید کشیدگی کے باعث جموں میں شہر کرفیو نافذ کردیا گیا، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ اُدھر بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کا جینا بھی اجیرن کر دیا۔ چھتیس گڑھ میں انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے مسلمان طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث چار شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے، ہاسٹل میں محصور 32 کشمیری طلبہ نے حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش کار حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 49 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button