تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پی ایس ایل: زلمی کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف

Share Button

پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز سکور کیے۔دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کامران اکمل اور مصباح الحق49،49 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ فلیچر ایک، صہیب مقصود 26، پولارڈ 3 اور ڈاؤسن نے 21 رنز کی باری کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2،محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی،کامران اکمل، فلیچر،صہیب مقصود،مصباح الحق،کیرن پولارڈ، ڈاؤسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور سمین گل پر مشتمل ہے ۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد،احمد شہزاد، عمراکمل، ڈیرون اسمتھ،روسووو،محمد نواز،شین واٹسن،غلام مدثر،سہیل تنویر، محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔

Facebook Comments
Share Button