تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

Share Button

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے اور اب تک وہ ایونٹ نے ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔

کپتان شعیب ملک 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ اوپنر شین واٹسن 61 اور ریلے روسو نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان سلطانز بھی اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

Facebook Comments
Share Button