تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پاکستان کے ساتھ سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کو جلد حتمی شکل دیں گے، چینی سفیر

Share Button

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کلیئر پالیسی دی کہ 10ملین روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ،سعودی ولی عہد کے دورے سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں آ رہی ہے،حکومت کی پالیسی روزگار پیدا کرناہے ،پالیسی موجود ہے عملدرآمد کرنا ہے ، ہمارا وفد سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آرہا ہے ،تمام چائنیز کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ نیوٹیک اور مقامی حکومتوں سے رابطہ کریںہم ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر ریسورسز شفٹ کر رہے ہیں،پاکستان میں نوجوانوں کیلئے سی پیک میں مواقع ہیں ،سکل ڈویلپمنٹ سی پیک کیلئے ضروری ہے اس سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے ،پہلے 5سال میں سی پیک کے 20 منصوبوں پر کام جاری ہے ،ان منصوبوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا۔جمعرات کو یہاں سی پیک سکل ڈویلپمنٹ اور درپیش چیلنجز پر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یائوجنگ نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں،پہلے 5سال میں سی پیک کے 20 منصوبوں پر کام جاری ہے ،ان منصوبوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا،وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی واضح ہے،عمران خان پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button