تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

Share Button

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا جو کہ مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی کراچی کو نقصان اٹھانا پڑا، 74 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی لوٹ گئے۔

بین ڈنک اور عامر یامین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ٹرپل فگر میں پہنچایا اور دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ پر 69 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے بین ڈنک 49 اور عامر یامین 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بابر اعظم 27 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، رومان رئیس اور محمد موسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ڈیلپورٹ کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے 80 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کی پزیشن مستحکم کی تاہم 85 کے مجوعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر عماد وسیم کاشکار بنے اور عماد وسیم کی اگلی ہی گیند پر  حسین طلعت بھی آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت نے لیوک رونکی اور سمت پٹیل نے 62 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ لیوک رونکی 67 اور سمت پٹیل 45 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلائی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کی قیادت کی۔

Facebook Comments
Share Button