تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

بھارت نے امن کا ہاتھ بڑھایا تو تھام لیں گے، جنگ کا مکا دکھایا تو توڑ دیں گے، وزیر خارجہ

Share Button

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مودی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہمارے بیٹے اور بیٹیاں اپنے ملک اور نظریے کے دفاع کیلئے تیارہیں، عمران خان کا مقصد غربت کا خاتمہ کرنا ہے اور مودی کا مقصد الیکشن جیتنا ہے، پاکستان کی طرف سے امن کی صدا ہے اور بھارت طبل جنگ بجارہا ہے، اگر بھارت نے امن کا ہاتھ بڑھایا تو ہم تھام لیں گے، اگر دشمنی کا مکا لہرا تو دشمن کا مکا توڑ دیں گے،تھر میں اموات کی وجہ ہم خود ہیں، ہم ہر بار انہیں لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جو صحت کی سہولیات کے نام پر ڈرامہ کرتے ہیں،مودی سرکار گاندھی اور نہرو کے فلسفے کو دفن کر رہی ہے، کشمیری حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔جمعہ کو صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تھرپارکر کی عوام بھارت کے وزیراعظمکو پیغام دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم نے اپنے منشور کے مطابق صحت کارڈ سکیم شروع کی، اللہ نے تھرپارکر کو نعمتوں سے نوازا ہے، یہاں کوئلہ ہے جو پورے پاکستان کو روشن کر سکتا ہے لیکن افسوس کہ یہ علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔سیکولر بھارت آج تعصب کی نذر ہو گیا ہے،عمران خان کی نذر غربت کو مٹانے اور مودی کی نذر الیکشن جیتنے پر ہے، ہماری طرف س امن کی ہوا ہے لیکن ہم کسی کاروائی کا بھرپور جواب دیں گے، آج بھارت کے اندر سے مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے آزادی کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں،بھارت نے امن کا ہاتھ بڑھایا تو ہاتھ تھام لیں گے لیکن جنگ کا مکا دکھایا تو اسے توڑ دیں گے، ملک کو آزاد ہوئے 70سال ہو گئے لیکن آج بھی تھر میں صاف پانی نہیں ہے، اربوں روپے میٹروز پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور یہاں پانی ہے اور نہ تعلیم، اس نظام کو بدلیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے، ایک تہائی پاکستانی غربت کی لکیرسے زندگی گزاررہے ہیں جس کی ایک وجہ بیماریاں ہوناہے، انصاف صحت کارڈ سے غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا ہوں گی، سندھ کی عوام کو کئی دہائیوں سے وعدوں کی گولیاں دی جا رہی ہیں، اب سندھ کی عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ غلامی کا خوف اتارنا ہے یا نہیں، عمران خان کی جماعت وفاق کی علامت ہے جو تمام علاقوں کی بہتری کیلئے اقدامات کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button