تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

پانچ سال میں پچاس لاکھ گھربنانا چاہتے ہیں،وزیر اعظم

Share Button

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ اور تنخودار طبقہ کبھی بھی اپنا گھر نہیں بنا سکتا ہم پانچ سال میں پچاس لاکھ گھربنانا چاہتے ہیں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے قانون بھی ہمارا ساتھ دے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں فنانسنگ ہاوسنگ کیلئے جی ڈی پی کی شرح بہت کم ہے پاکستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ اور تنخودار طبقہ کبھی بھی اپنا گھر نہیں بنا سکتا ہم پانچ سال میں پچاس لاکھ گھربنانا چاہتے ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد غربت کم کرناہے چین نے 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے چین نے ہمیں بتایا ہے کہ کیسے لوگوں کوغربت سے نکالا جاسکتا ہے؟ کم لاگت گھروں کی تعمیر غربت کے خاتمے کے پروگرام کا حصہ ہے اس ہاوسنگ سکیم کا مقصد رقم سے محروم افراد کوگھروں کی فراہمی ہے موجودہ حکومت کی سوچ ماضی کی حکومتوں سے مختلف ہے نچلے طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا جاسکتاہے اس پر غور کرنا ہوگا ان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے قانون بھی ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ بینکوں کوقرض دینے کیلئے مراعات دی گئی ہیںکسانوں کیلئے قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے بڑے کاروبار کیلئے تو قرضے کی فراہمی ہے اور چھوٹے کاروبار کیلئے نہیں ہے اسٹیٹ بینک نے قبائلی علاقوں ، بیواوں اور خواجہ سراوں کیلئے بھی پیکج دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد ایک فلاحی ریاست بنانا تھا جب انسان ایک فلاحی ریاست کاسوچتاہے تو وہ مدینہ کی ریاست کا سوچتاہے جس میں رحم تھا لیکن یہ پاکستان صرف اشرافیہ کا پاکستان بن چکاہے اب ہم واپس جارہے ہیںہاوسنگ کے پروگرام سے نہ صرف لوگوں کوگھر ملے گا بلکہ یہ متعلقہ چالیس صنعتوں کو بھی چلائے گا جس سے لوگوں کو روز گار ملے گا ، شہروں میں واقع کچی آبادیوں کا کبھی کسی نے نہیں سوچا ان لوگوں کو حقوق حاصل نہیں ہیں ہم کچی آبادیوں کیلئے ایک پروگرام لے کر آرہے ہیں ان کچی آبادیوں میں نجی سیکٹر کو کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جائیگی اور اس کے نفع سے ان کچی آبادیوں میں سہولیات مہیا کی جائیں گی اور فلیٹس بناکر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اونچی عمارتیں بنائیں گے اور آبادی کومزید پھیلنے نہیں دینگے کیونکہ سبزرقبے کم ہوتے جارہے ہیں ہم نے اس کوبچاناہے اسلام آباد کی پہلے صفائی کریں گے اور پھراس کوماڈل سٹی بنائیں گے کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دینگے شہروں کوپھیلانے کی بجائے عمارتوں کواوپر لیکر جائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button