تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پاکستان نے جرمنی کے ساتھ بہتر تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،وزیر اعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے درمیان خصوصی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور مختلف شعبوں میں میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران وزیراعظم نے کہاکہ پاک جرمنی تعلقات جمہوری اقدار میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان نے جرمنی کے ساتھ بہتر تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔اس موقع پر جرمن سفیر نے وزیراعظم کو جرمن چانسلر کی جانب سے دورہ جرمنی کی دعوت دی۔وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے جرمن سفیر کے کردار کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کی علاقائی صورتحال میں جرمنی کا کردار قابل تعریف رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی اٹھا دیا، انہوں نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔علاوہ ازیں اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے توانائی اور آٹو موبائل سیکٹر میں جرمن سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ جرمنی انسانی ترقی کیلئے تعلیم، صحت کے میدان میں ٹیکنیکل تعاون فراہم کرے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں وزیر برائے ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موجودہ صورتحال کے دوران وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات ، ادارے کی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ ، وزیر اعظم عمران خان نے ایم ڈی بیت المال کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے 50ہزار سیلاب، قحط متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری بحالی کا اقدام کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button