تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

گلگت بلتستان میں آئندہ پانچ سال میں 70کروڑ پودے لگائے جائیں گے،راجہ جلال

Share Button

گلگت(نامہ نگار خصوصی)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے وزیر اعظم پاکستان 10بلین سونامی ٹری منصوبے کے تحت خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں آئندہ پانچ سال میں 70کروڑ پودے لگائے جائیں گے گلگت بلتستان اس حوالے سے پرعزم ہے اور ہدف ہر حال میں حاصل کرے گا۔ قراقرم یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ناگزیر وجوہات کے بنا پر اس سال مختص کردہ 70لاکھ پودوں کا ہدف کم کرکے 10لاکھ کردیا گیا ہے اگلے سال اس ہدف کو کئی گنا بڑھایا جائے گا گورنر نے کہا میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ فنڈز کی مد میں کسی قسم کی کٹوتی یا تاخیر نہیں ہوگی شجرکاری منصوبہ قومی اشتراک سے مکمل ہوگا جس کے تحت بہت سارے غیر آباد زمینوں کو قابل کاشت بناکر درخت اگائے جائیں گے امید ہے آنے والے ماہ اور سال شجر کاری کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ گلگت بلتستان کے لئے بھی انتہائی حوصلہ افزاء ہوگا گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جنگلات اور جنگلی حیات کی افزائش اور ان کے دیرپا قابل انتظامی کے لئے میری مکمل حمائت اور تائد آپ کے ساتھ ہے اور ہم کوشش کرین گے اس حوالے سے درکار تمام ضروریات پوری ہونگی ری امبرسمنٹ کے حوالے سے کیس کو کیبنٹ نے پاس کیا ہے اور چند ہفتے یا مہینے لگیں 2018ء کی فیس جلد جاری ہو یونیورسٹی سپورٹس کمپلکس ہاسٹل کا معاملہ کے لئے پلاننگ کیمشن سے بات کی ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ اور جہاں تک ممکن ہے حل کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا یونیورسٹی کے معاملات میں جو کچھ بھی ہوسکے کوشش کرونگا کیونکہ یہ ہمارے علاقے کی یونیورسٹی ہے اس کو مزید بہتر یونیورسٹی بنا ہوگا میرا تعاون اب کے ساتھ ہے گورنر نے نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا یونیورسٹی طلباء تعلیمی ادارے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ذمہ دار بھڑجاتی ہے آپ لوگو ں کے شعور کو اجاگر کریں اور زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت یں اپنا فرض اور منصبی احسن طریقے سے اادا کریں انہوں نے کہا یونیورسٹی کا انوائرمنٹل سائینسس کا شعبہ فعال ہے اور ماحولیات آلودگی کے خلاف پہلے سے ہی ماحولیات کے لئے خصوصی کردار ادا کر رہا ہے وزیر اعظم عمران خان تعلیم کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں اورتعلیم کے فروغ کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اگلے 5سال میں 10ارب پودے لگائے جائیں گے اس ہدف کے تحت 10بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کی منظوری دی جا چکی ہے شجر کاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی پروفیسر عطاء اللہ شاہ نے کہا پاکستان مائننگ کے تعاون سے مائننگ انجینئرینگ پروگرام کا اغاز کردیا ہے اگلے سال دو سال میں سول انجینئرینگ کا آغاز کیا جائے گا کے آئی یو وومن کیمپس اگلے سال لائیں گے کے آئی یو ہنزہ ،غزراور دیامر کیمپسس میں انٹرنیشنل کانفرنسس کا انعقاد کیا جائے گا ۔شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنگلات آصف اللہ نے کہا پچھلے سال کی شجرکاری مہم کے 59فیصد پودے سرسبز شاداب ہیں جو کہ خوش آئندہے اس سال 70لاکھ پودے لگائے جائیں گے پچھلے سال انتظامی معاملات کی وجہ سے ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا آلودگی کی وجہ سے گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اگلی نسل کو اچھا مستقبل دینا ہوگا درخت لگانا سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اس پہلے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم پاکستان 10بلین سونامی ٹری پر وجیکٹ کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔

Facebook Comments
Share Button