تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

مخالفین کے جھوٹے الزامات کا جواب ہم اپنی کارکردگی سے دے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے یونیورسٹی میں فیس ری ایمبرسمنٹ سکیم متعارف کرایا جس کے تحت ہزاروں طالب علموں نے مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ نیا پاکستان والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد اس سکیم کو ختم کردیا جس سے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہوگا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان نے ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والے لیپ ٹاپ سکیم کو متنازعہ بنارہے تھے آج پنجاب میں ان کی بنائی ہوئی کمیٹی نے اس سکیم کی تعریف کی اور شفاف قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مخالفین کے جھوٹے الزامات کا جواب ہم اپنی کارکردگی سے دے رہے ہیں۔ لینڈ ریفام کمیشن کے ذریعے زمینوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ جو لوگ ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست کرتے تھے ان کی سیاست دفن ہوئی تھی جس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے زمینوں اور مختلف ایشوز کو ہوا دے رہے تھے جس کو ہماری حکومت نے ناکام بنایا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر سیاست کرنے والوں کا مقصد گلگت بلتستان کی ترقی کو روکنا اور بڑے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار کو آزمائش کے طور پر سمجھا۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج امن وامان کے حوالے سے تھا حکومتی اقدامات کی وجہ سے ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی کے حوالے سے کوئی برا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور گلگت بلتستان دنیا بھر پرامن خطہ قرار پایا ہے۔مسلم لیگ ن کے حکومت سے قبل روز بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرتی تھی۔ امن وامان کے قیام کے حوالے سے علمائے کرام، وکلائ، صحافی، تاجر، سول سوسائٹی کا کردار قابل تحسین رہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہمارے مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں روز لاشیں گرتی تھی، نوکریاں فروخت ہوتی تھی ہم نے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا۔گلگت میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہنزل پاور پروجیکٹ انتہائی اہم ہے بہت جلد اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ابھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو مکمل عملی جامعہ پہنانے کیلئے اور کام کرنا ہے۔انہوں نے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کو وہ اختیارات دیئے ہیں جو دیگر صوبوں کو حاصل ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان عوام کی جماعت ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا۔ ماضی میں گندم کا اضافی کوٹہ ہونے کے باوجود گندم میں کرپشن ہوتی تھی جس کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران ہمیشہ رہتا تھا۔ ہمارے دور حکومت میں کرپشن کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے گندم کا کوٹہ کم ہونے کے باوجود صوبے میں کوئی گندم بحران نہیں ہے۔ تحریک انصاف والے دوغلی سیاست کا شکار ہیں۔ عبوری صوبے کے حوالے سے ان کا وفاقی موقف کچھ اور گلگت بلتستان میں کچھ موقف پایا جاتا ہے۔ بہت جلد گلگت بلتستان میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن )کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تیار کی جانے والی ڈاکومنٹری کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے جس کی خود ن گرانی کریں گے۔ گلگت اقبال ٹائون (کنوداس) میں سمارٹ میٹرز کا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے سمارٹ میٹرز تنصیب کرنے کیلئے درخواستیں موصول ہورہی ہے ۔ عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے صوبے میں سمارٹ میٹرز کے منصوبے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button