تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

ایل او سی پر حفاظتی بنکرز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں پر 5ارب خرچ ہونگے، علی امین گنڈاپور

Share Button

وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اُن کی حکومت کی اولین ترجیج ہے انہوں نے کہاکہ اُن کی حکومت ایسے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جن کا براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر ہوتا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے آئندہ مالیاتی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے لیے پی ایس ڈی پی پروگرام میں ایسے منصوبوں کو ترجیج دی جارہی ہے جو آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کی نئی بنیاد بنیں گے۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اُمورکشمیر و گلگت بلتستان طارق محمود پاشا ،ایڈیشنل سیکرٹری اُمور کشمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت آزادجموںوکشمیرکے علاوہ متعلقہ محکموںکے اہم افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کے لیے پی ایس ڈی پی پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے لیے پی ایس ڈی پی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کیے جارہے ہیں جو آزادکشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر رہنے والے رہائشیوں کے تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے 5 ارب روپے مالیت کے پروجیکٹ کو آئندہ مالیاتی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں اولین ترجیج دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر رہنے والے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف آزادکشمیر اور پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کررہے ہیں اور حکومت یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ پورے آزادکشمیر میں صحت و تعلیم کے شعبے میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک منظم پروگرام بھی پی ایس ڈی پی پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے۔ جس سے آزادکشمیر کے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سیاحت کے شعبے کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاحت کے شعبے کی ترقی وزیر اعظم کے خصوصی وژن کا حصہ ہے اور اس وژن میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔انہوںنے کہاکہ اُن کی حکومت آزادکشمیر کی سیاحت کی ترقی کے حوالے سے 200 کلو میٹر سے زاہد طویل ٹورزم کورڈورمنصوبے کو بھی پی ایس ڈی پی پروگرام کا حصہ بنانے جارہی ہے انہوںنے کہاکہ ٹورزم کورڈور منصوبے سے آزادکشمیر کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا انہوںنے زور دیا کہ یہ منصوبہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے ۔

Facebook Comments
Share Button