تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

کشمیریوں پر ظلم ہورہا، عالمی برادری اہم مسئلے پر آنکھیں بند نہ کرے، سپیکر

Share Button

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی مودی سرکار کی الیکشن جیتنے کی بھونڈی کوشش ہے، اس کشیدگی کے دوران پاکستان کی سیاسی قیادت نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے یک زبان ہو کر امن کی کوششوں کی حمایت کی،کشمیر کی بگڑتی صورتحال کو محض دہشتگردی کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے جس کو اقوامِ متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق نے بھی تسلیم کیا ہے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے ،عالمی برادری اس مسئلے سے پہلو تہی نہیں کر سکتی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ارجنٹائن کے سفیر ایوان ایوانوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی قابض افواج کشمیری خواتین کی بے حرمتی کرتی رہیں گی اور نہتے کشمیریوں کی جان، مال، عزت و آبرو کی دھجیاں بکھیرتی رہیںگی تو اسے بے ساختہ عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے خطے میں امن کی کو ششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ اور بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی امن دوستی کے واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کرتارپور راہداری منصوبے کو خطے میں امن کے قیام کے لیے گیٹ وے قرار دیا۔ انہوں نے سفیر کو پاکستانی حکومت کی جانب سے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ سپیکر نے پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین تعلقات کا ذکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں جنہیں پاکستان بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں میں اضافے کے ذریعے انہیں مزید وسعت دینے کا خواں ہے۔ انہوں نے دونوںممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کے مابین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو مْستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ارجنٹائن کے سفیرایوان ایوانوچ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے مدبرانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن پاکستان کی جانب سے قیام امن کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان ارجنٹائن فرینڈشپ گروپ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمان میں تعاون اور وفود کا تبادلہ باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔

Facebook Comments
Share Button