تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

تحریک انصاف کے پانچ سال مکمل ہونے پر ملک میں واضح فرق نظر آئے گا، فواد چوہدری

Share Button

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں، سندھ میں تو تحریک کی بھی ضرورت نہیں ویسے ہی جیل بھرنے والی ہے، امن کے لیے قربانی دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہم تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا انقلاب متوسط طبقے کا انقلاب ہے، تحریکِ انصاف کے 5 سال مکمل ہونے پر ملک میں واضح فرق نظر آئے گا، اب تک تحریک انصاف کی حکومت کاایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،ا حتساب پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، عام آدمی کو سب سے بڑا فائدہ عدالتی نظام میں اصلاح کے ذریعے دیا جا سکتا ہے، جو حکومت یہ سمجھے کہ عدالت کے بغیر اصلاحات آ سکتی ہیں تو ایسا ممکن نہیں، امیر اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ انصاف نہیں ہونا چاہیے جب کہ ججز روایتی سوچ میں پڑے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 11سو کنال پر بنے ہوئے وزیر اعظم ہا ئوس کو کم کرنے کی جب بات کی جاتی ہے تو اس پر اعتراض کیا جاتا ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیک نیت آدمی ہیں، ان کا دل عوام کے لیے دھڑکتا ہے، اس وقت ملک میں ان سے بہتر شخص ہمیں مل نہیں سکتا، ہم تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا انقلاب متوسط طبقے کا انقلاب ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ کسی بھی طریقے سے کرتارپور راہداری میں رکائوٹ ڈالی جائے اور یہ نہ کھولے،کرتارپور راہداری کا فائدہ پنجابیوں اور بھارت میں رہنے والے سکھوں کو ہے، اس وقت بھارتی حکومت کی پالیسی پنجاب اور سکھوں کے مخالف ہے،یہی بھارتی روئیے کرتارپور راہداری میں رکائوٹ ڈال رہے ہیں لیکن پاکستان پرعزم ہے ۔وہ جمعرات کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ کے لیے 18 رکنی وفد بھارت گیا لیکن صحافیوں کوویزے نہیں دئیے گے جسکا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینا بدقسمتی ہے،بھارت کی کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے کرتارپور راہداری میں رکائوٹ ڈالی جائے اور یہ نہ کھولے،کیونکہ کرتارپور راہداری کا فائدہ پنجابیوں اور بھارت میں رہنے والے سکھوں کو ہے، اس وقت بھارتی حکومت کی پالیسی پنجاب اور سکھ مخالف ہے۔

Facebook Comments
Share Button