تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، جنرل زبیر محمود حیات

Share Button

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جب کہ نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے، بھارت میں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں، 42فیصد مسلمانوں کو ان کے پڑوسی قبول نہیں کرتے،جمعرات کوکراچی یونیورسٹی میں پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ مارچ کے مہینے میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان بنانا ہے، پاکستانی قوم دنیا کی منفرد قوم ہے، ہم 70 سال پہلے قوم بنے ہیں، ہماری تہذیب ہزاروں سال قدیم ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے،جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا مسلمان اقلیت نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان ہمیشہ مسلمان ملک رہے گا اور یہ ملک سب کے لیے ہے۔ سوشل میڈیا کے زریعے سے جھوٹ بھی سچ کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے، نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے تاہم نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ 66 فیصد پاکستانی 30 برس سے کم عمر کے ہیں، پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کا جھنڈا پاکستان کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی یوتھ کے پاس تمام وسائل موجود ہے، پاکستانی انتہائی با صلاحیت قوم ہے جب کہ نوجوانوں کے اندر، سیاسی، ثقافتی شعور موجود ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، مسلم دنیا میں پاکستان سب سے بڑی سائنسی قوت ہے، قومیں غلطیاں کرتی ہیں اور پھر ان سے سیکھتی ہیں، پاکستانی قوم کے پاس صلاحیت کی چنگاری ہے جس سے روشنی ہوتی ہے، پاکستانی دنیا میں جہاں جہاں موجود ہیں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button