تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

تعلیمی سیکٹر تباہ ہورہاہے، حکومت معاملات کو کیوں نہیں دیکھتی، سپریم کورٹ

Share Button

سپریم کورٹ نے جامعات کی بھرمار اور ڈگریوں سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)سے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔جمعرات کوسپریم کورٹ میں نجی جامعات کی بھرمار، ڈگریوں اور گجرانوالہ میں خواتین اسکول پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ تعلیمی سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، حکومت ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھتی ہے، جامعات کی مشروم گروتھ ہو رہی ہے اور ڈگریاں بیچی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہیں، ایک نسل تباہ ہو چکی ہے اور دوسری لائن میں لگی ہوئی ہے،یہ معاملات عدالتوں میں لانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پرسٹن یونیورسٹی کا مین کیمپسس کوہاٹ میں ہے اور بورڈ نے کراچی میں بھی دیکھا جب کہ الخیر یونیورسٹی نے ایگزیکٹ والا کام شروع کر رکھا ہے۔

Facebook Comments
Share Button