تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

مودی جیسی پالیسی تحریک انصاف میں بھی چل رہی ہے، بلاول بھٹو

Share Button

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، جووزیرکہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں، بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، بلاول بھٹو نے جمعرات کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آصف زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔سندھ مہم آج سے شروع کردی ہے، بہت خوش ہوں، ماحولیات کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے، آصف زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں، انھوں نے ایک آدمی ایک درخت کی مہم چلائی تھی، سندھ حکومت نے درخت لگانے میں 3 بار گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑا، پارکس، دریاں سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائیں گے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پھل کے درخت لگائیں، سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈلائف نے اچھا کام کیا۔ایک سوال پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا شادی سے متعلق سوال کاجواب پریس کانفرنس میں نہیں دوں گا، اگر شادی کاجواب ابھی دیا تو یہ پوری پریس کانفرنس اسی میں ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ الیکشن ملکر لڑے گئے، 3 وزیر ہیں، ان میں سے ایک نے کالعدم تنظیموں کی حمایت کی اور ایک وزیر نے اسمبلی میں کہا کالعدم تنظیموں کے خلاف بات ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا اس قسم کی ذہنیت والیلوگوں کونیاپاکستان کی کابینہ میں نہیں ہوناچاہئے، حکومت پہلیانسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، حکومت مددکے بجائے معاشی قتل کررہی ہے، جووزیرکہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اپوزیشن کوملک دشمن قرار دینا، مودی کی پالیسی کا انداز ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جعلی جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ کو ہم نہیں مانتے، سپریم کورٹ نے بھی کہا میں بیگناہ ہوں، کسی کے کہنے پر میرا نام ڈالاگیا، سپریم کورٹ نے بھی کہا بلاول کا نام نکالا جائے،انھوں نے مزید کہا بھارت پانی دہشت گردی کرکے پاکستان کاپانی روکتاہے،جب تک ہم ارساکوصحیح نہیں کریں گیاس وقت تک میں بھارت کو کیسے جواب دوں، پانی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے، سندھ میں سیاسی انجینئرنگ کی کوششیں چل رہی ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا دھاندلی کے با وجودہم سے سندھ نہیں چھین سکے تواب سازش کررہے ہیں، تمام غیر جمہوری کوششوں کو ناکام بنائیں گے، کیس کو سندھ سے راولپنڈی منتقل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیس تو راولپنڈی جارہا ہے، میں سمجھتاہوں فیصلہ پہلے سے لیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button