تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

چیف انجینئرز مافیاز بن گئے، فوری تبادلے کئے جائیں، فتح اللہ

Share Button

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تینوں ریجن کے محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئرز کے تبادلے کرائے جائیں کیونکہ یہ لوگ چارچار سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں اور مافیاز بنے ہوئے ہیں چیف انجینئرز کے تبادلے میں وزیراعلٰی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جب بھی گورنر سے ملاقات ہوئی چیف انجینئرز کی پوسٹنگ کی بات ہوئی لیکن حفیظ الرحمن کی وجہ سے ان کی پوسٹنگ نہیں ہورہی ہے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عجیب و غریب نظام چل رہا ہے یہاں کرپٹ افیسران کو کلین چٹ دی جارہی ہے اور کرپشن کا بازار گرم ہے ہم چاہتے ہیں کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ادارے بے رحم احتساب کریں کیونکہ کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہوتے جارہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ہر طرف ایک ہی طبقہ لوٹ مار کررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے وفاقی حکومت جلد کرپٹ عناصر کا محاسبہ کریگی انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کو ٹھیکے تقسیم کرنے کا کوئی مینڈیٹ اور گنجائش نہیں ہے کسی بھی محکمے میں ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے مگر یہاں تو بالکل اس کے برعکس کام ہورہا ہے یہاں کی ایسوسی ایشن محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر میں خود ٹھیکے تقسیم کرتی ہے جو قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے صوبائی حکومت نے ایسوسی ایشن کے ذریعے کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں حفیظ ٹھیکداروں کے ذریعے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کے درپے ہیں یہ دنیا میں پہلی بار دیکھا ہے کہ کسی وزیر اعلی نے ٹھیکیداروں سے حلف لیا ہو حلف برداری کی تقریب میں حفیظ الرحمن نے جو کچھ کہا وہ میڈیا پر آگیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ گورنر نے کرپشن کے کتنے کیسز کے ریفرنس بھیجے ہیں اور کتنے لوگوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کر یگی بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپشن مافیاز کو جیل بھیج دیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button