تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

گلگت، نلتر 18میگاواٹ سے بجلی بحال کر دی گئی

Share Button

نلتر18 میگا واٹ بجلی گھر سے بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ زرائع کے مطابق پہاڑ سے پتھر گرنے کی وجہ سے بجلی گھر کا واٹر چینل منہدم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی تھی جبکہ فور بے میں پتھر اور ریت جمع ہونے کی وجہ سے پانی کم مقدار میں جمع ہو رہا تھا محکمہ برقیات کے حکام نے دن رات کام کر کے واٹر چینل کی مرمت کی اور بجلی گھر کے فور بے ( پانی کی ٹینکی ) کی صفائی کا کام مکمل کیا ۔ بدھ اور جمعرات کی شام فور بے میں پانی بھر ا گیا اور جمعرات کے روز سے نلتر 18 میگا واٹ سے بجلی کی مکمل فراہمی شروع کی گئی ہے محکمہ برقیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے موجود اوقات میںنلتر کے نالوں میں پانی کی مقدار بہت کم ہو چکی ہے جس وجہ سے بجلی کی پیدا وار کم ہے تاہم محکمہ برقیات عوام کو بجلی فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہا ہے محکمہ برقیات کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بھاری برقی آلات اور غیر ضروری لائٹس کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ عوم کو زیادہ اوقات میں بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔

Facebook Comments
Share Button