تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

گورنر راجہ جلال کا اسمبلی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ

Share Button

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسمبلی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیااور تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔گورنر نے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اور لیڈر آف اپوزیشن کیپٹن (ر) محمد شفیع خان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امو ر سیر حاصل گفتگو کی اس موقع پر سپیکر اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے گورنر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور جاری منصوبوں پر کا م کی رفتار کار کو تیز کرانے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔سپیکر نے گورنر کو شتونگ نالے کے حوالے سے وزارت آبی وسائل حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں موصول شدہ خط کی کاپی پیش جس کے تحت حال ہی میں تجدیدی پی سی ون وزارت منصوبہ بندی کو پیش ہو چکی ہے۔سپیکر نے اس منصوبے کو جلد منظور کرانے میں مدد کرنے اور ہرپوہ ،غواڑی،شغر تھنگ اور پھنڈر کے بجلی گھروں پر کام جاری کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سپیکر نے گورنر کو یہ بھی تاکید کی کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے گلگت بلتستان اور کے پی کے کے مابین سرحدی تنازع کو حل کراتے ہوئے علاقائی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جو کہ اس وقت اس لیے ممکن ہے کہ وفاق اور کے پی کے میں انہی کے جماعت کی حکومت ہے۔پی آئی اے کے کرایوں کو مناسب سطح پر لانے کے لیے جو خط انہوں نے پی آئی کے چیئرمین کو ارسال کیا تھااسکی کاپی بھی گورنر کو پیش کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور ان مطالبات کی سمری بھی گورنر کو پیش کیا جو وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور کو پیش کر چکے ہیں۔جس میں اور مسائل کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی ملازمتوں میں وفاقی کوٹے کو آذاد کشمیر کے برابر لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔گورنر نے یقین دلایا ہے کہ وفاقی حکومت سے بات کرکے مسائل کو حل کرنے میں کوتاہی نہیں کرینگے۔قبل ازاں اسمبلی پہنچنے پر جی بی پولیس کے دستے نے گورنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سپیکر ڈپٹی سپیکر اور اسمبلی کے آفیسران نے پر جوش انداز میں گورنر کا استقبال کیا اور گورنر نے اسمبلی کے صحن میں یاد گار کے طور پر چنار کا پودالگایا۔گورنر نے اسمبلی ھال سمیت عمارت کے مختلف حصوں کا بغورمعائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

Facebook Comments
Share Button