تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

مشکوک اور غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

Share Button

ضلعی انتظامیہ نے درجنوں این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر نے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کی صدارت میں اعلی سطح کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جسمیں مشکوک اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا انتظامیہ چاہتی ہے کہ علاقے میں کام کرنے والی این جی اوز کے بارے میں چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائے اور مشکوک و غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ این جی اوز کے حوالے سے بڑی اصلاحات نافذ کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ کسی این جی او کو غیر قانونی طور پر کام کرنے سے روکا جاسکے انتظامیہ کو شکایات ملی تھیں کہ بہت ساری این جی اوز کی کارکردگی بالکل سفر ہے اور یہ اندھا دھند کام کر رہی ہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کئی این جی اوز کے نام صرف کاغذوں میں موجود ہیں گراونڈ پر ان کی کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی ہے عوامی شکایات کی روشنی میں بلتستان بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کی چھان بین کا عمل پچھلے کئی عرصے سے جاری تھا اب چھان بین مکمل کرلی گئی ہے این جی اوز کے بارے میں رپورٹ انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے ادھر ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ انتظامیہ عنقریب بڑا فیصلہ کرنے والی ہے غیر فعال اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی رجسٹریشن چند روز میں منسوخ ہوجائے گی ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق ایک دو روز میں ساری تفصیلات سامنے لائی جائیں گی اس بارے ہم کام کررہے ہیں فی الحال کوئی حتمی بات نہیں کرسکتے میڈیا ایک دو روز انتظار کرے دوسری جانب عوامی سیاسی حلقوں نے مشکوک اور غیر قانونی این جی اوز کے خلاف انتظامیہ کی ممکنہ کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ این جی اوز کے بارے میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے انتظامیہ کا اس سلسلے میں اٹھایا گیا اقدام بہت ہی عمدہ اور مستحسن ہے علاقے کی ترقی کے نام پر لوٹ مار کرنے والی این جی اوز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہونی چاہیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ مظاہرہ کرنے والی این جی اوز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کچھ این جی اوز ایسی بھی ہیں جن کے اندر کام کرنے والے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انکی کروڑوں روپے کی جائیداد موجود ہیں انتظامیہ کو ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی کیونکہ علاقے کی ترقی کے نام پر کرپشن سنگین عمل ہے انتظامیہ قدم بڑھائے ہم ساتھ دیں گے

Facebook Comments
Share Button