تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

وفاقی حکومت کی وجہ سے شجرکاری مہم کھٹائی میں پڑ گئی، صوبائی وزیر جنگلات

Share Button

صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ دیامر میں کچھ افراد لکڑیوں کو نکالنے کے لئے محکمہ فارسٹ کے سٹاف پر دبائو ڈال رہے ہیں اور یہ ہر گز قبول نہیں ہے جو کوئی بھی محکمہ فارسٹ کے سٹاف پر دبائو ڈالے گا اس کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔جمعرات کے روز صوبائی وزیر جنگلات نے چلاس تھک ڈپو کا دورہ کیا جہاں لاکھوں مالیت کی لکڑی پڑی ہوئی ہے اور نئی کوئی بھی لکڑی نہیںکاٹی گئی اور لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کے روکنے پر محکمہ فارسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ فارسٹ نے چلاس میں جس طرح محنت کی اور جنگلات کی کٹائی کو روکا ہے وہ قابل تحسین ہے اور جن افراد کی تھک داس لکڑی کے ڈپو میں لکڑی ہے وہ اپنی لکڑی کو قانونی طور پر لیجا سکتے ہیں غیر قانونی طور پر لکڑی لے جانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ کے سٹاف نے دیامر میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے لوکل سطح پر بھی نر سریوں کو بنایا ہے اور ان نر سریوں کے زریعے عوام میں شعور بیدار کرنے میں بھی آسانی ہوگی اور پی ٹی آئی کی حکومت کے بدولت اس سال شجر کاری مہم کھٹائی میں پڑ گئی ہے لیکن مقامی نر سریوں سے جو درخت دستیاب ہونگے وہ لگائے جائینگے اور آئندہ مقامی نرسریوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

Facebook Comments
Share Button