تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

بھارت مسعوداظہرکامعاملہ مشاورتی عمل کے ذریعے حل کرے،چین

Share Button

چین نے مولانامسعود اظہر بارے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ فریقین اس مسئلے کو پیچیدہ بنانے کی بجائے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں،مسئلے پر متعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنا ہو گی، ایسا حل تلاش کرنا ہو گا جو فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے جمعرات کومعمول کی پریس بریفنگ میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کے کہنے پر فرانس، امریکہ، برطانیہ کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد سلامتی کونسل کی ذیلی 1267پابندی کمیٹی میں جمع کروائی گئی،جس پر چین نے مجوزہ تکنیکی اعتراض اٹھایا، جس پر قرارداد ختم ہو گئی،1267کی ذیلی کمیٹی پرچین نے عدم شواہد کی بناء پر اعتراضات اٹھائے،ذیلی کمیٹی کوئی بھی فیصلہ تمام اراکین کی مشاورت سے کرتی ہے اگر کوئی بھی مخالفت کرتا ہے تو تجاویز یا قرارمسترد کردی جاتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سیکیوٹی کونسل میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے، دیرپا نتائج کیلئے سنجیدہ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے، چین اس مسئلے پر فریقین سے رابطے میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے، چین نے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کیا ہے۔واضح رہے کہ چین اس قبل بھی 2مرتبہ قراداد کو ویٹو کر چکا ہے۔

Facebook Comments
Share Button