تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،گلبر خان، مہتاب عباسی، مشرف رسول سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز کی منظوری

Share Button

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر اور لیاقت جتوئی کے خلاف انکوائری جبکہ سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران قریشی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب)کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت جمعرات کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مشتبہ رقوم کی منتقلی پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مئیر کراچی وسیم اختر اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی کے خلاف نئی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں، نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا جس کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں غلام محمد، سابق سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان، افسران/اہلکاران ، ٹھیکہ دار ان، صوبائی ہائی وے ڈویڑن ضلع سانگھڑ اور دیگر شامل ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اصغر شیخ،سابق ڈائریکٹر جنرل لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انو یسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حاجی گلبر خان سابق وزیرصحت گلگت بلتستان،محمد زمرد خان،سابق کنزرویٹر گلگت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ،حاجی نصیب خان، عبدالصمد،محمد قاسم پرنسپل میڈیکل آفیسراور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،ملزمان پرمبینہ طور پر غیر قانونی طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 7ٹھیکیداروں کو قواعدوضوابط کے برعکس اور جرمانہ وصول کئے بغیرجنگلات کی کٹائی اورنقل وحمل کیلئے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوتقریبا45.73ملین نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مہتاب احمد خان ،سابق مشیر برائے شعبہ ہوابازی، عرفان الٰہی ،سابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن،مشرف رسول،سابق چئیرمین پی آئی اے ،محمد علی ٹبہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعدوضوابط کے برعکس مشرف رسول کو چئیرمین پی آئی اے تعینات کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا اورجس کی تعیناتی کو عدالت عظمی بھی غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔

Facebook Comments
Share Button