تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پچپن ممالک کیلئے آن لائن ویزا کا آغاز، پاکستان کو دنیا کیلئے کھول دیں گے، وزیراعظم

Share Button

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس ما ئنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ہے کہ لوگ آکر سرمایہ کاری کریں اس کے لیے ویزا سروس کو آسان بنایا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ برطانیہ سے جب بھی میرے دوست شمالی علاقہ جات جاتے تھے وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ انہیں دوبارہ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈ سے دو گنا ہیں، دنیا کی بڑی چوٹیاں یہاں موجود ہیں،ابھی بھی کئی علاقے ایسے ہیں جن سے متعلق لوگوں کو علم نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے نئے علاقوں تک رسائی دی جائے گی اور ماحول کو خرابی سے بچانے کے لیے ٹاسک فورس موجود ہے جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد موجود ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کی بہت اہمیت ہے، یہاں مذہبی سیاحت کے 4 اہم سینٹرز موجود ہیں جن میں بدھ مت کی سب سے مقدس سیاحتی مقامات موجود ہیں جو ٹیکسلا میں ہیں، سکھ مذہب کے حوالے سے کرتار پور اور ننکانہ صاحب ہیں، ہندوازم کے قدیم مقامات ہیں جن میں کٹاس راج شامل ہے، اس کے ساتھ ہی صوفی ازم کے مقامات بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساحلی سیاحت کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا اس حوالے سے سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی شہروں جیسا کہ پشاور دنیا کا تاریخ ترین شہر ہے،موہنجو دڑو ،لاہور، ملتان تاریخی شہر ہیں ،اس حوالے سے ویب سائٹ بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں شہریوں کو سستے قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنے گھر کے ساتھ سیاحوں کے لیے بھی کوئی کمرہ بنا لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کی 22 ارب ڈالر کی سیاحت ہے، جو صرف ساحل پر مبنی ہے، ترکی کی 40 ارب ڈالر کی سیاحت ہے جبکہ پاکستان کے پاس سیاحت کے 4 مختلف چیزیں ہیں، اس کے ساتھ ہی اسکیئنگ کی بہت بڑی جگہیں پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

Facebook Comments
Share Button