تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

ملکی سلامتی کے لیے گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستان آرمی کے پشت پر ہے، آغا علی رضوی

Share Button

گلگت(پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے وفد کے ہمراہ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان افواج کے اہم سربراہان موجود تھے۔ ملاقات میں آغا علی رضوی نے علاقائی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر پاکستان آرمی کی زمینی، فضائی، انٹیلی جنس اور میڈیا وار میں واضح برتری اور بہترین حکمت عملی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستان آرمی کے پشت پر ہے۔ جی بی کے عوام کی رگوں میں جذبہ حب الوطنی اور فدا کاری کوٹ کوٹ کر ہے۔ عوام کا جذبہ حب الوطنی کسی خوف، ڈر یا مفادات کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ نظریاتی بنیاد پر ہے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں جی بی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے اور یہاں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان آرمی صف اول میں ہوگی۔ گلگت اسکردو روڈ کی معیاری اور بروقت تعمیر، سی پیک میں حصہ، تعلیمی مسائل، صحت کے مسائل، ترقیاتی مسائل، توانائی کے مسائل اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے میں پاکستان آرمی بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کا فخر ہے۔ یہاں کے عوام نے ہر محاذ پر پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ یہاں کے جذبہ حب الوطنی کی معترف ساری دنیا ہے۔ ملکی استحکام و سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دنیا نے پاکستان آرمی کی طاقت و حکمت کا اعتراف کرلیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر جنگ عوام کے شانہ بشانہ لڑی جائے گی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان آرمی کا کردار صف اول کا ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button