تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

وزیراعلیٰ کاوزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ: فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا

Share Button

اسلام آباد(شبیر حسین)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کرلیا ہے اور فضائی حدود کی بندش کے باعث گلگت بلتستان کے لئے فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام خصوصا مریضوں کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر کم از کم ہیلی کاپٹر کی سروس کا آغاز کرے تاکہ بزرگ اور مریضوں کو لایا جا سکے۔وزیر اعلی نے مزید آگاہ کیا کہ بارشوں کی وجہ سے شاہراہ  قراقرم کی حالت  بھی ٹھیک نہیں ہے اور داسو تا چلاس سفر انتہائی دشوار ہو چکا ہے مریض اور بزرگ شہری سفر کرنے سے بلکل قاصر ہیں لہذا این ایچ اے کو چاہیے کے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ قراقرم کی مرمت کرے تاکہ فضائی روٹس کے کھلنے تک زمینی سفر ممکن ہو۔وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ بابو سر روڈ کے کھولنے کے انتظامات کا آغاز کیاجائے وزیر اعلی کی درخواست پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تفصیلات لے کر اس اہم مسلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button