تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ ... مزید-پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدی شدت اختیار کر گئی بنگلا دیش حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی، پاکستان کے لیے پروازوں کو اجرابھی روک دیا ... مزید-آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کر دیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت میںہی ڈولفن فورس کو جوابی فائر کی اجازت ... مزید-چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات حکومت کا مشن عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے،گور نر پنجاب کی گفتگو-میاں اسلم اقبال سے جرمن الباء گروپ کے نمائندوں کی ملاقات کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی-گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے ’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح ... مزید-بلاول بھٹو کا بی این پی مینگل، ایم کیوایم کوبجٹ میں ووٹ نہ دینےکا مشورہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بی این پی لاپتا افراد کی بازیابی اور ایم کیوایم ... مزید-ڈولفن فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے‘کیپٹن (ر) عارف نواز صرف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے حملے یا فائرنگ کی صورت ... مزید-شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی مد میں300ارب کا فرق پڑیگا‘معاشی تجزیہ کار بینکوں سے قرض لیکر کی جانیوالی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ... مزید-وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ‘چوہدری محمد سرو ر کچھ عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے ... مزید

GB News

محکمہ سماجی بہبود نے گلگت بلتستان میں997 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کو سفارش کردی

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر ) محکمہ سماجی بہبود نے گلگت بلتستان میں997 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کو سفارش کی ہے ۔ سوشل ویلفئر کے سیکریٹری مومن جان کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے زمہ داروں نے شرکت کی اور خصوصی طور پرتمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر آفیسرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں مختلف ایشوز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع میں1284 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 997 این جی اوز غیر فعال ہیں نیکٹا کے قوانین کے تحت غیر فعال تمام 997 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کو تحریری طور پر سفارش کی گئی ہے ۔ تاکہ غیر فعال این جی اوز کی تمام سرگر میوں پر پابندی عائد ہو سکے اجلاس کے دوران سیکریٹری مومن جان نے تمام سوشل ویلفئر آفیسروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کہ نئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے تمام تر قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ کیا جائے ایسی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران خو د کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ہیلپ لائن میں ڈسٹرکٹ سوشل آفیسران کے نمبر آن رہیں گے کسی بھی قسم کے ظلم و جبر کی رپورٹ ہونے کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا جبکہ ہیلپ لائن میں کونسلر زکی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ ہیلپ لائن پر کال کرنے والے افراد کی زہن سازی کی جا سکے اور گھریلو تشدد و دیگر مسائل و مشکلات کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا ئیں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ایریاز اور تعلیمی اداروں کے باہر محکمہ سماجی بہبود کے خصوصی بکسز بھی نصب کئے جائیں گے جہاں پرعوام سماجی ایشوز ‘ گھریلو تشدد یا ظلم و خبر سمیت دیگر ایشوز اور تجاویز تحریر کر کے ان بکسز میں ڈالیں محکمہ سماجی بہبود کے زمہ داران روزانہ کی بنیاد پر ان بکسز میں جمع ہونے والے لیٹر ز کو پڑھ کر مناسب ایکشن لیں گے

Facebook Comments
Share Button