GB News

ماورا نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑمیں خریدی

Share Button

ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری خریدنے کے الزام پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کا کہنا تھا کیونکہ میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔گزشتہ دنوں نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے جب یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کی خبر لوگوں کے ساتھ شیئرکی توسوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور لوگ ماورا کو سراہنے کے بجائے ان پراعتراض کرنے لگے کہ ماورا ہر وقت بیرون ملک دوروں پرہوتی ہیں، شوٹنگ کررہی ہوتی ہیں یا پھر ایوارڈ فنکشنزمیں شرکت کرتی ہیں لہذا انہیں پڑھائی کا وقت کب ملا جب کہ کچھ لوگوں نے تو ماورا پر وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدنے تک کا الزام لگادیا۔

Facebook Comments
Share Button