تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

مہوش حیات کی چھلاوہ میں ہمایوں سعید اور رنبیر کپور کی جھلک کیسے آگئی

Share Button

چھلاوہ میں ہمایوں سعید اور رنبیر کپور کی جھلک کیسے آگئی؟مہوش حیات کی چھلاوہ کمزور کیوں لگ رہی ہے ؟ چھلاوہ میں کیا مہوش ‘لوڈ ویڈنگ ‘اور ‘پنجاب نہیں جاؤںگی ‘کی طرح ہی سب سے الگ سب سے جدا نظر آئیں؟ کیا مہوش حیات کی فلم کے اس ٹیزر کا حالیہ تنازع سے کوئی تعلق ہے ؟ وجاہت کی پہلی فلم کے سائیڈ ہیرو اور دوسری فلم کے ہیرو اس فلم میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کون ہے جو وجاہت کی پچھلی دونوں فلموں کی طرح اس فلم میں موجود ہے؟

آئیے فلم کے فرسٹ لک کو تھوڑا چھانتے ہیں اورتھوڑا کھنگالتے ہیں ۔سب سے پہلے دعا یہ ہے کہ یہ فلم بھی عید پر خوشیا ں بکھیر کر خوب ساری عیدی سمیٹے۔دنیا میں ہر فلم ریلیز ہونے سے پہلے کامیاب ہوتی ہے ۔یہاں یہ بھی آپ کو بتادیں کہ فلم کی ٹیزر کا وقت کامہوش کے حالیہ تمغہ امتیاز اور اس پر چلنے والے تنازعات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ فلم کی ریلیز کا وقت بھی پہلے سے طے ہوچکا ہے تو اس کا ٹیزر اس وقت آنا ہی تھا۔ فلم کی پہلی جھلک کی ایک اور اچھی بات کہ کسی ذو معنی یعنی ”ڈبل میننگ “مکالمے کا سہارا نہیں لیاگیا۔

فلم کیلئے سب سے بڑا چیلنج منفرد ہونا ہوتا ہے لیکن اس لُک میں رنگ تو بہت سارے ہیں لیکن کوئی چٹپٹا پن یا ایسی چیز نہیں دکھی جو دوسروں سے الگ ہو۔فلم کی شکل پنجاب نہیں جاوٴں گی اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہی لگ رہی ہے۔ وہی حویلی یا اس جیسی حویلی اوروہاں اسی طرح کی روشنی ۔وہی کھیت اسی طرح کا ڈرون یا کرین کا شاٹ ۔اسی طرح کے رقص اسی طرح کے لباس یعنی اب سارا زور فلم کی کہانی اور اداکاری کو دکھانا ہوگا۔

کہانی کے معاملے میں وجاہت پچھلی دو فلموں میں بھی بہت ہی کمزور نظر آئے تھے اور بدقسمتی سے اس فلم میں مہوش حیات اتنی خوبصورت نہیں لگیں جتنا انھیں پنجاب نہیں جاوٴں گی اور لوڈ ویڈنگ میں دکھایا گیا ہے۔ یہی نہیں فلم میں ہیرو بھی ایسے ہیں جن کی فین فالوئنگ ہمایوں اور فہد سے بہت کم ہے۔ اوپر سے ٹیزر میں ایک شاٹ بالکل ویسا ہی ہے جیسے پنجاب نہیں جاؤں گی میں ہمایو ں اور اس سے پہلے بالی وڈ کی یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کپور کا تھا۔

فلم کے سائیڈ ہیرو اسد صدیقی ہیں یا عاشر وجاہت یہ راز فلم کی ریلیز کے بعد ہی کھلے گا کیونکہ اس وقت عاشر کی” اسکرین پریزنس “اسد سے کافی زیادہ ہے ۔عاشر وجاہت کے صاحبزادے بھی ہیں اور وجاہت کی پچھلی دونوں فلموں میں کسی نہ کسی طرح موجود تھے ۔ ایک طرف وجاہت پریہ الزام لگتا ہے کہ وہ اپنی فلموں اور ویڈیوز میں اپنے صاحبزادے کو بہت زیادہ پروموٹ کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کسی کو لاہور سے آگے ابھی تک یاد ہے تو صرف عاشر کے گانے کی وجہ سے۔

وجاہت کے ایک اور دوست ساتھی اور شاید سایہ یاسر حسین ان کا” ساتھ“ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ ان کی پہلی فلم کے سائیڈ ہیرو اور دوسری فلم کے ہیرو یاسرحسین کا نام مکالموں میں صاف نظر آتا ہے۔

فلم کا میوزک البتہ بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ ٹائٹل سانگ کی دھن بہت اچھی ہے اور فوراً زبان پر چڑھنے والی ہے اوراسی کا اس جھلک میں زیادہ استعمال بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چھلاوہ کے پہلے پوسٹر پر جس میں مہوش حیات تھی بالی وڈ کی فلم ڈولی کی ڈولی سے متاثر ہونے کا الزام لگا تھا لیکن اب فلم کا ٹیزر یہ ضرور بتاتا ہے کہ فلم کی کہانی کا ڈولی کی ڈولی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

Facebook Comments
Share Button