تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا

Share Button

امریکی صدر ڈوانلڈ ٹرمپ نے ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ ایک ایسا اعلان ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دوسرے ملک کی فوج کو دہشت گرد تنظیم کہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ ایران کے دستے ‘پاسداران انقلاب’ عالمی سطح پر دہشتگردی کی مہم پھیلانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ماضی میں پاسداران انقلاب اور ان سے وابستہ تنظیموں پر دہشت گردی پھیلانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر مختلف مواقع پر پابندیاں لگ چکی ہیں۔امریکی صدر نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ‘محکمہ خارجہ کی طرف سے یہ فیصلہ جس کی مثال نہیں ملتی اس حقیقت کی روشنی میں لیا گیا ہے کہ ایران نہ صرف دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے بلکہ پاسداران انقلاب ریاستی حکمت عملی کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈنگ کرتے ہیں۔’صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے فیصلے کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا جو بھی پاسداران انقلاب سے رابطہ رکھے گا وہ دراصل دہشتگردی کو فروغ دے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے خلاف فیصلہ پر ایک ہفتے میں عمل درآمد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر بہتر رویے اپنانے کے لیے دباؤ بڑھاتا رہے گا اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی اتحادی بھی ایسا ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت انقلابی نہیں ہے اور ‘ہمیں ایران کی عوام کو ان سے آزاد کروانے کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔دوسری جانب ایرانی سیاستدانوں نے امریکہ کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا عہد کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے اس فیصلہ کے بعد خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ اس کے مخالفین اس کی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے خلاف ایسے ہی اقدام کریں گے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے کچھ حکام اور فوج کے چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ڈنفرڈ نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی تھی۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں ہونے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔اطلاعات کے مطابق سی آئی اے نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

Facebook Comments
Share Button