تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف-گلگت بلتستان میں ٹوپی شانٹی ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا-تفصیلی خبر اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے ... مزید-وزیرآبپاشی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر رینجرز کی مدد سے سندھ بھر میں آپریشن شروع-اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ... مزید-وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی ملاقات-خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سید قاسم نوید قمر-ابھی کئی اے پی سیز آئیں گی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا دعویٰ ایسی اے پی سیز آتی رہیں گی اور ایسے ہی ناکام ہوتی رہیں گی، فیصل واوڈا-وزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اور پھر سلیکٹ کیا، فردوس عاشق اعوان سلیکٹ اور الیکٹ کے بعد ریجکٹ کی بھی بات ہونی چاہیے، مشیراطلاعات-اے پی سی کا پہلا شو ہی ناکام ہو گیا‘عوام کو اے پی سی سے زیادہ کرکٹ میچ سے دلچسپی رہی‘ اپوزیشن کا استعفوں و بائیکاٹ کا ایجنڈا ناکام ہو گا‘ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران ... مزید

GB News

ایران نے امریکہ کو دہشت گردوں کا سرپرست قرار دے دیا

Share Button

ایران کی اعلی ترین سکیورٹی کونسل نے امریکی فیصلے کے رد عمل میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، امریکا نے گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل کونسل نے امریکی ملٹری فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم اور امریکا کو دہشت گردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دیا ہے ۔ایرانی سپریم نیشنل کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے میں کہا گیا ہے امریکا دہشت گردی کا اسپانسر کرتا ہے اور خطے میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ انہوں نے یہ اقدام واشنگٹن کے غیر قانونی اور احمقانہ فیصلے کے ردعمل میں اٹھایا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکا نے یہ فیصلہ اسرائیل مین نیتن یاہو کو سپورٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ عرب ملک بحرین نے بھی امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہریوں پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ایران کے صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گردی کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں اور ایرانی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران پاسداران انقلاب کے جانثاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔قومی ٹیلی وژن سے نشر کردہ اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکا پاسداران انقلاب کے خلاف عناد رکھتا ہے اور ایران دشمنی میں ہی پاسداران انقلاب کیخلاف متنازع فیصلہ کیا جب کہ اصل بات یہ ہے کہ امریکا عالمی دہشت گردی کا سربراہ ہے اور امریکی فوج خود ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سیکیورٹی فورس پاسداران انقلاب کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button