تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف-گلگت بلتستان میں ٹوپی شانٹی ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا-تفصیلی خبر اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے ... مزید-وزیرآبپاشی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر رینجرز کی مدد سے سندھ بھر میں آپریشن شروع-اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ... مزید-وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی ملاقات-خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سید قاسم نوید قمر-ابھی کئی اے پی سیز آئیں گی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا دعویٰ ایسی اے پی سیز آتی رہیں گی اور ایسے ہی ناکام ہوتی رہیں گی، فیصل واوڈا-وزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اور پھر سلیکٹ کیا، فردوس عاشق اعوان سلیکٹ اور الیکٹ کے بعد ریجکٹ کی بھی بات ہونی چاہیے، مشیراطلاعات-اے پی سی کا پہلا شو ہی ناکام ہو گیا‘عوام کو اے پی سی سے زیادہ کرکٹ میچ سے دلچسپی رہی‘ اپوزیشن کا استعفوں و بائیکاٹ کا ایجنڈا ناکام ہو گا‘ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران ... مزید

GB News

حج کوٹہ بڑھانے، سکردو میں بھی عازمین کیلئے بائیو میٹرک کی سہولت فراہم کرنے کااعلان

Share Button

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کے لیئے حج کے مناسک کی ادائیگی کی تربیت گلگت بلتستان میںکرائی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ وفاقی حکومت عازمین حج کے مشکلات کو دور کرنے کے لیئے ملک کے دیگر صوبوں میں اقدامات کررہی ہے اس طرح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کا گلگت اور سکردوہ میں بائیو میٹرک کیا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کا اسی سال کوٹہ بڑھایا جائے گا ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے گورنر گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ۔

Facebook Comments
Share Button