تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف-گلگت بلتستان میں ٹوپی شانٹی ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا-تفصیلی خبر اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے ... مزید-وزیرآبپاشی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر رینجرز کی مدد سے سندھ بھر میں آپریشن شروع-اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ... مزید-وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی ملاقات-خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سید قاسم نوید قمر-ابھی کئی اے پی سیز آئیں گی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا دعویٰ ایسی اے پی سیز آتی رہیں گی اور ایسے ہی ناکام ہوتی رہیں گی، فیصل واوڈا-وزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اور پھر سلیکٹ کیا، فردوس عاشق اعوان سلیکٹ اور الیکٹ کے بعد ریجکٹ کی بھی بات ہونی چاہیے، مشیراطلاعات-اے پی سی کا پہلا شو ہی ناکام ہو گیا‘عوام کو اے پی سی سے زیادہ کرکٹ میچ سے دلچسپی رہی‘ اپوزیشن کا استعفوں و بائیکاٹ کا ایجنڈا ناکام ہو گا‘ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران ... مزید

GB News

گوجال سب ڈویژن، شینا کی تحصیل بن گیا، نگر تحصیل کو بھی سب ڈویژن بنائیں گے، وزیراعلیٰ

Share Button

وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کے دورہ ہنزہ کے دوران گوجال سب ڈویژن اور شناکی تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ جمعرات کے روز ہنزہ کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں شناکی میں عوامی اجتماع میں نوٹیفکیشن رکن اسمبلی رانی عتیقہ کے حوالے کر دیا ،وزیراعلیٰ نے ڈی سی ہنزہ سید علی اصغر کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر شیناکی میں تحصیلدار تعینات کریں، ناصر آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان کا چہرہ ہے اور گلگت بلتستان پاکستان کا چہرہ ہے، انہوں نے ناصر آباد میں دس بیڈ ہسپتال کیلئے متعلقہ اداروں کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مناپن تا ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کا ڈیڑھ ماہ میں ٹینڈر کرایا جائے گا جس کیلئے رقم کا بندوبست بھی ہو چکاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی اسیروں کے بارے میں کوئی اختیار نہیں، اگر صوبائی حکوت کے اختیار میں ہوتا تو پہلے دن ہی ان کی رہائی کے احکامات جارے کر چکے ہوتے، یہ عدالتی معالہ ہے اور عدالت نے ہی معاملے کو حل کرنا ہے، علاقے میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے سیاحت ترقی کر رہی ہے، ہنزہ سب سے پرامن علاقہ ہے، یہ پاکستانی بلکہ پوری دنیا کی پہچان بن چکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نگر کا دورہ مکمل کرکے ہنزہ آمد پر ناصر آباد کے مقام پر ضلعی انتظامیہ اور پاکستان مسلم لیگ ضلع ہنزہ کے عہدیداروں ، سول سوسائٹی اور ہنزہ کے عمائدین نے پھولوں کا ہار پہناکر خوش آمدید کہا ۔وزیر اعلی ناصر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد کریم آباد ہنزہ میں سرکاری ریسٹ ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ضلع ہنزہ کے عہدہداروں کے علاوہ مختلف وفود سے بھی ملاقات کی اور اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان آج دورہ ہنزہ کے دوسرے دن سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کے افتتاح کے علاوہ ہنزہ ششپر گلیشیر کا معائینہ بھی کرئینگے جس کے بعد اس سے ہونے والی ممکنہ خطرات سے ہونے والی آبادی اور متاثرین کے ساتھ بھی ملاقات کرئینگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ لرحمن ضلع ہنزہ کے سب ڈویثرن گوجال میں شاہراہ قراقرم کی زد میں آنے والے زمین مالکان کو معاوضے کے چیکس تقسیم کرنے کے ساتھ ماڈل گرلز ہائرسیکنڈری سکول گلمت کا باقاعدہ افتتاح بھی کرئینگے جہاں پر عوامی اجتماع سے بھی خطاب کرینگے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کہاہے کہ نگر میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایف پی ایس پی اور این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ میرٹ کو یقینی بنایا جارہاہے۔ ایک ماہ میں اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جائے گی۔ نگر میں بھی 3کروڑ کی لاگت سے ماڈل سکول قائم کررہے ہیں ۔ بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ تعلیم میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ 2029تک ہر ہائی سکول کو ماڈل سکول بنائیں گے۔ تعلیم، صحت اور واٹر اینڈ پاور میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے ایس پی سی کے تحت بھی تعیناتیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی کمی دور کی گئی ہے اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ شایار نگر روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے سفارش کی جائے گی۔ نگر اور دیگر تمام اضلاع کے مطالبے پر ایفاد پروجیکٹ کو تمام اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔ نگر کی آباد کے تناسب سے زیادہ حکومت نے وسائل فراہم کئے ہیں۔ نگر کو ضلع بنایا تھا اور ترقی کیلئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے 30 سال سے زیادہ منصوبے گزشتہ 4سالوں میں دیئے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت اضلاع میں بنائے جانے والے یونیورسٹی کیمپس ختم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کی مخالفت کی جائے گی۔ مفت اعلیٰ تعلیم کیلئے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی سہولت ختم کی ہے۔ ہونہار طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے تھے جسے ختم کیا گیا ہے۔ ہنزہ نگر کیمپس بنایا ہے نام میں تبدیلی کیلئے متعلقہ فورم کو بتایا گیا ہے۔ تحصیل نگر کو سب ڈویژن بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگر سپریم کونسل کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی ہے کہ فٹ بال گرائونڈ کو بہتر بنایا جائے۔ سکیل 1تا5 کی آسامیاں متعلقہ ضلع سے لازمی قرار دیا ہے۔ گلگت بلتستان میں ا من قائم ہوا ہے جس کی وجہ سے ترقی کا سفر جاری ہے اور عوام تعمیر و ترقی کی بات کررہے ہیں۔ نگر کے عوام نے امن کے حوالے سے بہت مثالی کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت پر تنقید پالیسی اور کارکردگی پر کرے لیکن مخالفین کے پاس کوئی ایسا ایشو نہیں اس لئے ذاتیات پر بات کرتے ہیں۔ نئے پاکستان والوں نے گلگت بلتستان کی ترقیاتی بجٹ میں سے دو ارب روپے کا کٹ لگایا ہے۔ نئی وفاقی حکومت کا کوئی ویژن نظر نہیں آرہاہے۔ بعدازایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگر ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب نگر اور پارک کی تعمیر کا کام 30مارچ2020ء تک مکمل کیا جائے۔ ریسٹ ہائوس کے کام کا ورک پلان بنایا جائے اور سختی سے ورک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ نگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کامیابی کیلئے عوام اپنا بھرپورتعاون کو یقینی بنائیں۔ نگر میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ نگر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کیلئے مہم چلائی جائے اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ اسمبلی سے منظور شدہ قانون پلاسٹک بیگ استعمال پر پابند پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کو کپڑے اور کاغذت کے تھیلے استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔ رمضان المبارک تک پلاسٹک بیگ کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قربان علی روڈ اور بر ویلی روڈ پر کام میں تیزی لائی جائے۔ نگر کے بڑے منصوبوں میں تیزی لائی جائے۔ نگر نیا ضلع ہے آفیسران محنت سے کام کریں۔ نگر میں منصوبوں کے معیار کے حوالے سے شکایات مل رہی ہیں ان شکایات پر کارروائی کی جائے اور منصوبوں کی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ نگر میں تمام محکموں میں خالی آسامیوں کومشتہر کیاجائے۔ بھرتیوں میں غیرضروری تاخیر نہیں کی جائے۔ چھوٹے یونٹس بنانے کا مقصد سروس ڈیلوری کو بہتر بنانا ہے۔ آفیسران فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں۔ نگر کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔ سرکاری دفاتر کے حوالے سے کمپلیکس طرز پر تعمیرات کئے جائیں جہاں پر تمام محکموں کے سربراہان کے دفاترہوں۔

Facebook Comments
Share Button