تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

سی پیک ترجیح، دفاع کیلئے تیار ہیں، عمران خان

Share Button

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے، منصوبے مکمل کرینگے، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قوم ملک کی حفاظت کیلئے متحد ہے، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملاقات میں سیکورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہائوس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات وزیراعظم ہائوس میں ہوئی۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں سیکورٹی سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سرحد کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم سے چینی سفیراور چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی ۔چینی سفیر نے وزیراعظم پاکستان کو چینی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے پورے خطے میں مواقعوں کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک منصوبے کو اولین ترجیح دیتی ہے، حکومت چینی کمپنیوں کو منافع بخش کاروبار کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button