تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

صفائی نصف ایمان ہے، سب سے زیادہ اہمیت ہمیں ماحول کی صفائی پر دینی ہے، وزیر اعلیٰ

Share Button

ہنزہ ( اجلال حسین)ہنزہ سیاحوں کا مسکن ہے صفائی نصف ایمان ہے سب سے زیادہ اہمیت ہمیں ماحول کی صفائی پر رکھنا ہیں اسلئے ہماری حکومت نے تقریب 8اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انشاللہ آئندہ ایک سال کے اندر باقی کے اضلاع میں بھی سالڈ ویسٹ کمپنی کام کریگی۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے ضلع ہنزہ کے دورہ کے دوسرے دن ضلعی ہیڈ کواٹر علی آبا د اور گلمت گوجال میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے بعد دوسری بڑی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہنزہ میں ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی لاکھوں سیاح علاقے کا رُخ کرتے ہیں جبکہ ہنزہ کے علاقہ سوست میں بھی سالڈ ویسٹ کے لئے گاڑیاں اور ملازمین فراہم کردی ہیں ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنی خطاب میں مزید کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا چہرہ ہیں صوبائی حکو مت اس وقت ہنزہ میں پونے تین ارب کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔ سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کے قیام سے علاقے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سینکڑوں افراد کو روز گار کے مواقع بھی مل چکے ہیں انشاللہ ملازمین کے لئے ایشورنس پالیسی بھی متعارف کرائیں گے ملازمین ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی گھر کے کم سے کم ااخراجات کے لئے مدد مل سکے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہنزہ ششپر گلیشیر کا بھی معائینہ کیا جہاں پر ڈی سی ہنزہ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام اور مقامی نمبردادان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس گلیشیر کی موومنٹ کی وجہ سے نہ صرف بجلی کا منصوبہ متاثر کیا ہے بلکہ علی آباد ہیڈ کواٹرکے لئے پینے اور آبپاشی کے پانی کی قلت ہوئی ہے جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ایک ہفتوں کے اندر پینے اور آبپاشی کے پانی کے لئے متبادل بندوبست کیا جائے جس کے لئے جو بھی رقم درکار ہو صوبائی حکومت فراہم کرئیگی، انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ہے اللہ ان سانحات سے بچائے تاہم اس کی وجہ سے جوبھی نقصان ہو گا صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے ہنزہ کی عوامی نمائندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کا منتخب نمائندے کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ہے جبکہ کروڈوں کے ڈیفالٹرز اس وقت اسمبلی میں اپوزیشن کررہے ہیں ہم نے وفاق کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کئی دفعہ سمری بھیجی ہے جو وہاں سے مسترد کیا جاتا رہاہے جس کی وجہ سے ہنزہ میں الیکشن نہیںہو پارہے ہیں وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں پونے تین ارب روپوں کا ترقیاتی کام ہورہا ہے ہنزہ میں جدید اپریشن تھیٹر بھی آغاز کررہے ہیں آپ کے نمائندے کی غیر موجودگی میں ہم آپ کے نمائندے بن کر کام کررہے ہیں ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلمت گوجال میں گزلز ماڈل سکول کا بھی افتتاح کیا اس موقعے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ سے سب ڈویژن اور کے کے ایچ کے کمپنشیسن کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہورہا ہے ہماری حکومت نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کی ۔انھوں نے اپنی تقریر میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسی حکومت ہے یا نمائندہ ہے جس نے گزشتہ تیس سالوں میں ہمارے چارسالہ دور حکومت جتنا کام کیا ہو میں چیلنچ کرتا ہوں اگر کوئی ہے تو وہ عوام کے سامنے آکر بتا دیں۔وزیر اعلی نے گلمت گوجال کیلئے جمینیزیم کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپوں کے گرانڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹی تبدیلی کو ماننے والے نہیں ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو انٹر نیشنل سازش کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انشااللہ اگلے ایک دو مہینوں میں وفاق کے اندر پھر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی الیکشن کا وقت قریب آرہا ہے پھر جھوٹے وعدے کرنے والے آپ کے پاس آئینگے ۔تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلیٰ کی ضلع ہنزہ میں خصوصی دلچسپی کی تعریف کی ۔

Facebook Comments
Share Button