تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

بلتستان گلیشیرز کی سر زمین ہے یہاں کی سیاحت پر توجہ دینا ہوگی،کمشنر بلتستان ڈویژن

Share Button

سکردو( محمد اسحاق جلال ) کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک نے کہا ہے کہ بلتستان پوری دنیا میں پرامن خطہ ہے یہاں کے لوگ نہایت مہمان نواز اور پر امن ہیں یہاں سیاحوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے پچھلے سال پورے جی بی میں 17 لاکھ سیاح آئے ان میں سے 5 لاکھ بلتستان میں آئے جو ایک ریکارڈ ہے ٹورزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2020 تک سکردو روڈ کی تعمیر مکمل ہوئی تو یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میںمزید اضافہ ہوگا اور علاقے کو بہت فائدہ ہوگا اور دنیا بھر سے سیاح یہاں آئیں گے سیاحت کے فروغ کیلئے بلتستان انتظامیہ پوری کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان گلیشیرز کی سر زمین ہے یہاں کی سیاحت پر توجہ دینا ہوگی ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے کہا کہ یہاں ہر سال نہ صرف لاکھوں ملکی بلکہ ہزاروں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں بہت سارے غیر ملکی مہم جوئی کیلئے یہاں آتے ہیں ہم سیاحت سے وابستہ لوگوں کو منظم کرکے حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں ماضی میں روایتی انداز کام کرتے تھے اب غیر روایتی انداز میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں ٹورزم کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ایک ایپ بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ذریعے یہاں کی سیاحت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا سکردو میں سیاحوں کی سہولت کیلئے انتظامیہ کی طرف سے فوڈ اسٹریٹ بھی متعارف کرایا جارہا ہے سکردو ائرپورٹ پر انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا اس کے علاوہ شہر کے داخلی راستوں پر سیاحوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آسکے اے ڈی ٹورزم سکردو کاشف حسین نے کہاکہ سیاحت کی ترقی کیلئے محکمہ کلیدی کردار ادا کررہاہے ہم اس سلسلے میں سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں شمشاد حسین نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے بہت سارے مقامات ایسے ہیں جو نظروں سے اوجھل ہیں ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کانفرنس سے سکریٹری ٹورزم آصف نواز ٹوانہ یوسف حسین آبادی ، قاسم نسیم ، قاسم حسین بٹ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا اور سیاحت کی ترقی کیلئے مفید تجاویز دی ۔

Facebook Comments
Share Button