تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

موجودہ حکومت عوام کی منتخب اور نمائندہ حکومت نہیں ، اس لیے پورا ملک مشکلات کا شکار ہے، آصف علی زرداری

Share Button

اسلام آباد (پ ر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب اور نمائندہ حکومت نہیں ہے اس لیئے پورا ملک مشکلات کا شکار ہے۔جمعہ کے روز سابق صدر سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی وفد میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ۔محمد موسی۔محمد علی اختر، جاوید حسین، جمیل احمد اور محمد ایوب شاہ شاملتھے۔وفد نے سابق صدر کو بتایا کہ وفاق میں پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں تو گلگت بلتستان کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں،۔وفد نے گلگت بلتستان کو خود مختاری دے کر بااختیار بنانے اور عوام کو شناخت دینے پر سابق صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا، آصف زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہید قائد عوام گلگت بلتستان کے عوام سے بہت پیار کرتے تھے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات کی، آپ کی پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیرکی۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کی بھر پور خدمت کریگی۔ وفد نے صدر زرداری کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام بلاول بھٹو سے بہت پیار کرتے کی بات پر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بلاول بھٹو کی طاقت بنیں۔ ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور گلگت بلتستان کے تمام مسائل پر گفت و شنید کی گئی۔ وفد نے وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل آرڈر 2019 کے نفاذ کے بغیر سپریم اپلیٹ کورٹ میں ججوں کی تقرری کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اس پہ تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پارٹی کے قانون ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا. پیپلزپارٹی پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے آئندہ بھی جی بی کے عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے رہیں گے۔ اور کسی بھی پارٹی کی حکومت کی جانب سے جی بی کے عوام کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ حکومت بہت جلد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے پر کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کرے گی جس پر سندھ حکومت نے باقاعدہ کام شروع کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button