تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

حکومت گلگت بلتستان کے وزراء اور ثوبیہ مقدم کے درمیان ملاقات،صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کا بغور جائزہ

Share Button

گلگت(پ ر)حکومت گلگت بلتستان کے وزراء کرام، حاجی جانباز خان وزیر زراعت، حاجی حیدر خان وزیرایکسائز و ٹیکسیشن اور ثوبیہ جے مقدم وزیر برائے سوشل ویلفیئر و انسانی حقوق کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے پارٹی معاملات، تنظیمی ڈھانچہ، پارٹی کی جانب سے ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے وعدے، صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی اور حالیہ دنوں میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت اور تبدیلیوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے دورہ دیامر کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر کے اضلاع کا قیام پی ایم ایل (ن) کی پالیسی اور پارٹی کا اصولی مؤقف تھا اور اِن اضلاع کی تخلیق و تشکیل مسلم لیگ (ن) کی سابقہ وفاقی حکومت کے دور میں ہونا تھا مگر اب تک نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب اور مایوسی پائی جارہی ہے۔ وزیر اعلٰی جی بی کے اعلان کو ہم خوش آئند قرار دیتے ہوئے عملدرآمد کی توقع کرتے ہیں۔ نئے اضلاع کے اعلان پر مکمل عملدرآمد اور فنکشنل ہونے تک ہم تمام متعلقہ فورمز میں بھرپور آواز اْٹھاتے رہیں گے۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی حوالے سے بات کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں اور نہ ہی کسی کو پارٹی پر قابض ہونے کا اختیار ہے۔ یہ ہم سب کی پارٹی ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہم سب پارٹی کے کارکن ہیں۔ پارٹی میں پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کسی کو پارٹی میں اِن اور آؤٹ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔وزیر اعلٰی نے اپنے دورہ چلاس میں پولو میچ کے کھلاڑیوں اور شائقین کے سامنے دیامر کے وزراء پر زاتی تنقید اور متبادل ڈھونڈنے کے حوالے سے جو زبان استعمال کی ہے ہم اْس کی پْر زور اور شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مخصوص ٹولے کے بے لگام افراد اپنے زاتی مفادات کی خاطر غلط بیانیاں کرکے پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور وزراء کے خلاف من گھڑت بیان بازیاں کر رہے ہیں۔ ان افراد کی حرکتوں سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے تینوں وزراء کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نہ صرف ضلع دیامر بلکہ گلگت بلتستان کی تعمیروترقی سمیت مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پیغام گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سے ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ کرکے پارٹی کو حقیقی جمہوری پارٹی کے طور پر عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button