تازہ ترین

GB News

اسد عمر کے استعفے سے بہتری آئے گی، معاشی پالیسی بدلنی چاہئے، بلاول

Share Button

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن وزرا کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے، حکومت مان گئی ہے ان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد تمام پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، اب حکومت اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر دوڑائے،انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی پاکستان کی عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئی ہے اور اب نو مہینے بعد آخر کار حکومت مان ہی گئی کہ ان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا تھا،بلاول بھٹو نے کہا اس اقدام سے حکومت کی معاشی پالیسیوں میں بہتری آئے گی،جن وزرا کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑگئی، حکومت کی مزیدوکٹیں بھی جلدگرجائیں گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر خزانہ اس عمر کی کی اپنے عہدے سے سبکدوشی کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے استعفے کا مطالبہ بہت دیر سے کیا جا رہا تھا۔ یہ مطالبہ تسلیم کرنا چھوٹی بات ہے۔ اسد عمر کا استعفیٰ دے دینا اس بات کا اقرار ہے کہ یہ حکومت فیل ہو گئی۔

Facebook Comments
Share Button