تازہ ترین

Marquee xml rss feed

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان ... مزید-این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کرکے فتح حاصل کر لی حلقے کے تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر نے ... مزید-موسم پھر سے بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کی شب سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے کئی روز تک جاری ... مزید-ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں تاریخ رقم کر دی گئی پاکستان امریکا تعلقات کے 72 برسوں کے دوران کبھی کس امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم یا صدر کیساتھ اتنی طویل پریس کانفرنس ... مزید-سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے ... مزید-دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ... مزید-ایل ڈی اے میں اشد ضرورت کے مطابق انجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیراورڈیفنس روڈ تا لیبر کالونی توسیعی منصوبہ جلد شروع کرنے ... مزید-پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں :عثما ن بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک پاکستان کے کارکن و سابق ہاکی او لمپین خواجہ اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت-وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ ... مزید

GB News

پیپلزپارٹی کاایمنسٹی سکیم کیخلاف سینٹ میں قراردادلانے کااعلان

Share Button

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو لانے میں چیف سلیکٹرز سے غلطی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ محب وطن ہیں جو جلد اپنی غلطی کا ازالہ بھی کریں گے ہر حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے ہیں لیکن یہ حکومت جن شرائط پر قرضے لے رہی ہے وہ زیادہ ہیں اگر یہ حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہنے کے بجائے سات ماہ پہلے آئی ایم ایف کے پاس چلی جاتی تو اسے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نہ ماننا پڑتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت پرویز مشرف کے دَس سالہ دور کا آڈٹ کیوں نہیں کرتی کیونکہ اسے ڈر ہے کہ جس دن اس نے ایسا کیا اس کے دوسرے دن ان کی حکومت نہیں رہے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیں کہتے تھے کہ ہم ایمنسٹی اسکیم اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے لارہے ہیں تو اب یہ بتائیں کہ یہ ایمنسٹی اسکیم کس کو بچانے کے لیے لارہے ہیں مکران واقعہ افسوسناک ہے اس پر ہماری آنکھیں کھل جانی چاہئیں اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک کے حالات خراب ہوں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اداروں کو ریاست کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیئے اپنے لیے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ سیاست ملک کے عوام کی بہتری کے لیے ہوتی ہے جو سچ ہو وہ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے۔ وزیر خزانہ قوم کو بتائیں کہ ڈالر کتنے کا ہے اٹھارہویں ترمیم سے صوبے اور وفاق خوش تھے لیکن اس حکومت نے تو سرکاری ملازمین کو بھی خوفزدہ بنا دیا ہے کہ تنخواہ ملے گی بھی یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام آئین کو ختم کرکے ہی لایا جاسکتا ہے

Facebook Comments
Share Button