تازہ ترین

Marquee xml rss feed

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان ... مزید-این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کرکے فتح حاصل کر لی حلقے کے تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر نے ... مزید-موسم پھر سے بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کی شب سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے کئی روز تک جاری ... مزید-ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں تاریخ رقم کر دی گئی پاکستان امریکا تعلقات کے 72 برسوں کے دوران کبھی کس امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم یا صدر کیساتھ اتنی طویل پریس کانفرنس ... مزید-سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے ... مزید-دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ... مزید-ایل ڈی اے میں اشد ضرورت کے مطابق انجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیراورڈیفنس روڈ تا لیبر کالونی توسیعی منصوبہ جلد شروع کرنے ... مزید-پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں :عثما ن بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک پاکستان کے کارکن و سابق ہاکی او لمپین خواجہ اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت-وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ ... مزید

GB News

وفاقی حکومت دس ملین سونامی مہم میں گلگت بلتستان کو سوفیصد فنڈنگ کرے گی، ملک امین اسلم خان

Share Button

سکردو (پ ر) وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیئے محکمہ جنگلات ، گلگت بلتستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، وہ جمعہ کوایک روزہ دورے پر سکردو پہنچے جہاں انہوں نے حسین آباد، حوطو، اور سدپارہ فارسٹ پلانٹیشن کا دورہ کیا جہاں محکمہ جنگلات کی جانب سے اس سیزن میں ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے سدپارہ حسین آباد میں درخت بھی لگایا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے سرفہ رنگا ہ ایونیو پلانٹیشن کا بھی خصوصی دورہ کیا اور وہاں پر صحرا میں لگائے گئے ہزاروں کی تعداد میں درخت دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک معجزہ قرار دیا۔ انہوں نے بلتستان ڈویژن کے ضلع شگر کا بھی دورہ کیا اور مختلف پلانٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کی لگن کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دس ملین سونامی مہم میں گلگت بلتستان کو سوفیصد فنڈنگ کرے گی، کیونکہ گلگت بلتستان میں پانی کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے ۔ سات ارب روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان میں 170ملین پودے لگائے جائیں گے۔ اس کی ادائیگی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان آج گلگت سکوار ڈگری کالج میں پودہ لگا کر پلانٹ فار جی بی مہم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور اگلے روز ہنزہ میں پلاسٹک بیگ پر پابندی مہم کا باقائدہ افتتاح کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button