تازہ ترین

Marquee xml rss feed

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان ... مزید-این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کرکے فتح حاصل کر لی حلقے کے تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر نے ... مزید-موسم پھر سے بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کی شب سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے کئی روز تک جاری ... مزید-ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں تاریخ رقم کر دی گئی پاکستان امریکا تعلقات کے 72 برسوں کے دوران کبھی کس امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم یا صدر کیساتھ اتنی طویل پریس کانفرنس ... مزید-سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے ... مزید-دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ... مزید-ایل ڈی اے میں اشد ضرورت کے مطابق انجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیراورڈیفنس روڈ تا لیبر کالونی توسیعی منصوبہ جلد شروع کرنے ... مزید-پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں :عثما ن بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک پاکستان کے کارکن و سابق ہاکی او لمپین خواجہ اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت-وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ ... مزید

GB News

بیان بازی پراظہارمذمت، مشیر اطلاعات کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

Share Button

گلگت(پ ر)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کی جانب سے وکلاء اورصحافی برادری کے خلاف بیان بازی پرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔ گزشتہ روز مشیر اطلاعات شمس میرکا وکلاء اورصحافی برادری پر سخت تنقید کی تھی جس پر ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی نوٹسز جاری کردیا اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار منظورحسین ایڈووکیٹ اورسیکرٹری اطلاعات وزیر مظہر حسین ایڈووکیٹ و کابینہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم شمس میر نے اوقات سے بڑھ کربات کی ہے موصوف حواس باختہ ہو کر وکلاء برادری اورصحافی برادری پرکیچڑا اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں، شمس میر کے رویے سے گلگت بلتستان کے غیور عوام واقف ہیں وکلاء اور صحافی برادری نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے یہی دو اہم ستون ہیں جو مظلوم کی آواز بن کر شمس میر جیسے مفاد پرست اور پست ذہنیت اورنااہل لوگوں کا اصل چہرہ معاشرے کے سامنے لاتے ہیں موصوف اس قسم کے بیانات دے کر سستی اور جھوٹی شہرت پانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں جس کی وکلاء برادری بھرپورمذمت اور قانونی کارروائی کا اعلان کرتی ہے ۔

Facebook Comments
Share Button