GB News

گلگت بلتستان:شب برات کے موقع پر پہاڑوں پر چراغاں

Share Button

گلگت ، سکردو(نمائندگان)گلگت بلتستان کے اکثر اضلاع میں شب برات اور ولادت حضرت امام مہدی کے موقع پر پہاڑوں اور گھروں پر چراغاں کیا گیا، گلگت ، سکردو ، خپلو، استور ، نگر ، ہنزہ اور دیگر مقامات پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، گھروں، مساجد اور امام بارگاہوں کو برقی قمقموں میں سجایا گیا۔شب برات کے سلسلے میں گلگت شہر اور گرد نواح میں چراغاں اور روشنیوں کا احتمام کیا گیا ضلعی انتظا میہ نے ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں پر پابند عائد کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے اور مختلف مساجد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ شب برات کی شام کو مختلف روشنیوں اور طرح طرح کے قمقموں سے گلگت شہر اور گرد نواح کو سجالیا گیا ہے شب برات کے حوالے سے گلگت شہر کے مختلف مقامات پر حمد و نعت اور محلفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ نے شب برات کے پروگرامات کے تحفظ کے لئے جگہ جگہ پولیس تعینات کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گلگت شہر کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں پر سختی سے پا بندی عائد کیا گیا ۔

Facebook Comments
Share Button