تازہ ترین

Marquee xml rss feed

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان ... مزید-این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کرکے فتح حاصل کر لی حلقے کے تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر نے ... مزید-موسم پھر سے بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کی شب سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے کئی روز تک جاری ... مزید-ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں تاریخ رقم کر دی گئی پاکستان امریکا تعلقات کے 72 برسوں کے دوران کبھی کس امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم یا صدر کیساتھ اتنی طویل پریس کانفرنس ... مزید-سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے ... مزید-دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ... مزید-ایل ڈی اے میں اشد ضرورت کے مطابق انجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیراورڈیفنس روڈ تا لیبر کالونی توسیعی منصوبہ جلد شروع کرنے ... مزید-پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں :عثما ن بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک پاکستان کے کارکن و سابق ہاکی او لمپین خواجہ اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت-وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ ... مزید

GB News

کھرمنگ کی ضروریات پوری کرکے سکردو شہر کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی: اکبر تابان

Share Button

کھرمنگ(سرور حسین سکندرسے)وزیر برقیات گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نے سیکرٹری برقیات عبد الوحید شاہ کے ہمراہ ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا انہوں نے ون میگاواٹ پاور ہائوس گیمل منٹھوکہ نالہ کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی سمیت محکمہ برقیات کے آفیسران منٹھوکہ نالہ پہنچے منٹھوکہ نالہ گیمل پاور ہاوس کے کام کا معائنہ کیا گیمل منٹھوکہ نالہ پاور ہاوس کے متاثرین سے ان کے مسائل بھی سنے متاثرین گیمل منٹھوکہ نالہ پاور ہاوس نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2015میں ہمارے ساتھ محکمہ برقیات نے ایک معاہدہ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ متاثرین کو ان کی زمینوں کے عوض ایک تا پانچ، سکیل کے تمام ملازمتیں سب سے پہلے متاثرین کو ملے دی جائیگی ساتھ ہی آبپاشی نظام کو بھی متاثر ہونے نہیں دینگے لیکن ابھی تک ان معاہدوں پر عمل نہیں ہوا ہے جس سے متاثرین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔متاثرین گیمل منٹھو پاور ہاوس کے مسائل اور مطالبات سننے کے بعد سکریٹری برقیات نے کہا کہ متاثرین کے تمام جائز مطالبات حل کریں گے 2015میں ہونے والے معاہدے کے سلسلے میں جلد ایک کمیٹی تشکیل دینگے جو متاثرین کے مطالبات حل کرنے کے لئے اپنی سفارشات دینگے ۔متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر و برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا کہ متاثرین کے تمام مطالبات ترجیہی بنیادوں پر حل کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے اپنی جائیداد بجلی گھر کی تعمیر کے لئے پیش کر دی ہے متاثرین کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ منٹھوکہ گیمل اور طولتی پاور ہاؤسز 4 مئی تک مکمل فنکشنل ہوجائیں گے اور جلد ان دونوں بجلی گھروں کا افتتاح کرینگے جس سے کھرمنگ کی ضروریات پوری کرکے سکردو شہر کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی ۔وزیر اور سکریٹری برقیات کے مسائل اور مطالبات کی حل کی یقین دہانی پر متاثرین منٹھوکہ گیمل پاور ہاوسز نے سکھ کا سانس لیا ہے۔واضح رہے کہ منٹھوکہ گیمل پاور ہاوس کا کام مئی 2015 میں شروع ہوا تھا جس پر تقریبا چونتیس کڑور روپے لاگت آئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button