GB News

گلگت اور ہنزہ میں ٹور ازم پولیس کو گاڑیاں اور مو ٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں

Share Button

گلگت ( سٹاف رپورٹر )گلگت اور ہنزہ میں ٹور ازم پولیس کو گاڑیاں اور مو ٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے گلگت ٹورازم پولیس کوخصوصی وردی، تربیت، موٹرسائیکل اور گاڑیاں دینے کے احکامات دیئے تھے ضلع ہنزہ میں ٹورازم پولیس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں حوالے کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران ایس ایس پی ہنزہ طفیل احمد میر نے کہا کہ ہنزہ پولیس سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی رہنمائی کو او لین تر جیح دے گی آئی جی پی کے واضح احکامات اور ان کے ویژن کے مطابق ضلع ہنزہ میں ٹورسٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ضلع میں بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کے سلسلے میں ٹورسٹ پولیس کو جدید گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں جو کے کے ایچ اور دیگر مقامات پر پیٹرولنگ ڈیوٹی کی انجام دہی پر مامور ہوں گی انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ پولیس کا بنیادی مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی ہر سطح پر رہنمائی اور مدد کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں امن و بھائی چارگی کے حقیقی روپ کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ قدرتی حسن اور مثالی امن کے باعث سیاحت کے لئے منفرد حیثیت رکھتا ہے جہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے طفیل احمد میر نے کہا کہ ٹورسٹ پولیس کے قیام سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو کسی قسم کی بھی دشواری نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں ضلع ہنزہ میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور سیاحت سے وابستہ افراد کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی دوسری جانب ضلع گلگت میں بھی ٹورسٹ پولیس کو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں ایس ایس پی گلگت راجہ مرزاحسن نے گلگت کے تمام سیاحتی مقامات۔نلتر،کارگاہ، ہینزل پوائنٹ،جوٹیال نالہ، گاشو، حراموش اور بگروٹ نالہ کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیںتاکہ ٹورازم پولیس سیاحوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار اور حاضر رہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ثنا ء اللہ عباسی کی گراں قدر کاوشوں اور مسلسل محنت سے گلگت بلتستان میں گزشتہ سالوں میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسپیشل ٹورازم پولیس تشکیل دی گئی ہے جس کو سیاحوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، فرسٹ ایڈ اور اچھی رہنمائی کی خصوصی تربیت کے ساتھ اسپیشل وردی، موٹرسائیکل اور گاڑیاں بھی دی گئی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button