GB News

اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی ، فردوس عاشق اعوان

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو بااختیار بنایا گیا ہے،نئی معاشی ٹیم کوٹارگٹ دیئے گئے ہیں اور مہنگائی کم کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرنے کا کہا ہے ، عمر ایوب کو وزارت پیٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے، منایا اس کوجاتا ہے جوروٹھ جائے،اسد عمر جلد واپس آئیں گے اور عمران خان کے وژن کا دفاع کریں گے،اسد عمر جلد واپس آجائیں گے ، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی ۔ اپوزیشن کو بھی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم آج کوئٹہ جا کر نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا افتتاح کرینگے ،وہ ایران اور چین کے دورے پر بھی جائیں گے، میڈیا سے مشاورت کریں گے تصادم نہیں ہوگا ۔ہفتہ کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی نے گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی، فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے معاشی ٹیم کی ملاقات ہوئی، جسے نئی ذمے داریاں اور ٹیم کوٹارگٹ دیئے گئے ہیں اور مہنگائی کم کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرنے کا کہا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کوریلیف دینا چاہتے ہیں اور ہم یقینی بنارہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے۔اسد عمر سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منایا اس کوجاتا ہے جوروٹھ جائے، وہ جلد واپس آئیں گے اور عمران خان کے وژن کا دفاع کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آج اتوار کو کوئٹہ جارہے ہیں، وہ ایران اور چین کے دورے پر بھی جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنانے اوراعتماد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی شکرگزار ہوں۔ میڈیا نے اسٹیٹس کو کے خلاف اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی معاملات کے امور پر غور کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں تمام وزارتوں کو اہداف دیئے گئے ہیں ۔ نئی اقتصادی ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات کی ہیں ۔ گھر کے اور فرد اور ٹیم ممبر کو منایا نہیں جاتا ۔ اسد عمر جلد واپس آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی ۔ اپوزیشن کو بھی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرے گی تو مسائل جنم لیں گے ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں ساتھ لے کر چلیں ۔ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل میں مدد کرے تو تعاون کریںگے ۔ خواہش ہے کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل میں مثبت تجاویز دے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے مشاورت کریں گے تصادم نہیں ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button