تازہ ترین

Marquee xml rss feed

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان ... مزید-این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کرکے فتح حاصل کر لی حلقے کے تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر نے ... مزید-موسم پھر سے بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کی شب سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے کئی روز تک جاری ... مزید-ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں تاریخ رقم کر دی گئی پاکستان امریکا تعلقات کے 72 برسوں کے دوران کبھی کس امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم یا صدر کیساتھ اتنی طویل پریس کانفرنس ... مزید-سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے ... مزید-دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ... مزید-ایل ڈی اے میں اشد ضرورت کے مطابق انجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیراورڈیفنس روڈ تا لیبر کالونی توسیعی منصوبہ جلد شروع کرنے ... مزید-پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں :عثما ن بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک پاکستان کے کارکن و سابق ہاکی او لمپین خواجہ اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت-وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ ... مزید

GB News

نئے اضلاع بنانے کے اعلانات میں کوئی صداقت نہیں ،پی ٹی آئی

Share Button

گلگت ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دینا بند کریں اضلاع جب بنانے کا وقت تھا تب نہیں بنائے۔ اب یہ کہا جائے گاکہ ہم نے اضلاع بنائے لیکن وفاقی حکومت روڑے اٹکا رہی ہے اضلاع بنانے کے اعلانات میں کوئی صداقت نہیں ہے کوئی ضلع نہیں بنے گا وزیر اعلیٰ جھوٹے اعلانات پر اتر آئے ہیں سب جھوٹ ہے جو اپریل فول ثابت ہوگا پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 24 اپریل کو یوم تاسیس بھر پور انداز میں منائے گی جس کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اس دن کارکنان اپنی پارٹی سے وفاداری کی تجدید کریں گے اس سلسلے میں شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی حالت سب کے سامنے ہے حفیظ الرحمان چالاک لومڑی کی طرح ہیں اب تک پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مسلم لیگ ن نے جو جھوٹے وعدے کئے ان کو اب بھگتنا پڑے گا عوام اب ہوشیار ہوچکے ہیں یہ لوگ انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے جس طرح بیوروکریسی کو انہوں نے استعمال کیا یہ ان کے بڑوں کا وتیرہ رہا ہے اس نظام کو بھی جلد ختم کیا جائے گاجس طرح نوکریوں میں اپنے لوگوں کھپایا گیا پرچیوں پر ٹھیکے بیچھے گئے اب وقت آگیا ہے ان کا کڑا احتساب ہوگا، ان کی کرپشن کھل کر سب کے سامنے آچکی ہے کرپشن کا راستہ مکمل روکیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پیسوں کے حوالے سے شاہ ناصر کی گورنر گلگت بلتستان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی شاہ ناصر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی قائم مقام صدر ہیں نفرتیں پھیلانے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پارٹی کے بندے کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی ہے بہت سے بندوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ہمارے پاس پہلے سے گلگت بلتستان کے بہت سے حلقوں میں تگڑے امیدوار موجود ہیں 4 سٹنگ ممبران نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کی ہے لیکن ان کو لینے کے حوالے سے فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اگر ان کو پی ٹی آئی میں لیا گیا تو ن لیگ کے خلاف عدم اعتماد کا الزام پی ٹی آئی پر آئے گا کہ ہم نے عدم اعتماد لائی۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ہی ان کی غلط پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہیں ہمیں ان کو ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے یہ لوگ خود زلیل اور رسوا ہونگے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے جس میں گلگت بلتستان کیلئے 3 ارب پیکیج کا اعلان کرینگے اس کے ساتھ ہیلتھ کارڈ، نئی سڑکیں، ٹورزم فورس اور دور دراز علاقوں میں سیاحوں کے لئے ٹینٹ ولیجز کا اعلان کرینگے سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے جلد ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے غیر ملکی انویسٹر کو ٹھیکہ بھی دیا جاچکا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button