تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

سری لنکانے حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

Share Button

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے سری لنکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی میڈیا کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان سری لنکا کا بہت اچھا دوست ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں ، اگر ضرورت پڑی تو دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے پاکستان سے مدد بھی لی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکا میں حملوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں حملوں کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک نئے پراپیگنڈہ کا آغاز کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سری لنکا میں ہونے والے حملوں میں پاکستان ملوث ہے۔ تاہم اب سری لنکن وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا۔یاد رہے کہ 21 اپریل کو سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 359 ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ان دھماکوں کے بعد ملک بھر میں جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جسے پیر کی صبح چھ بجے ختم کر دیا گیا ۔ اتوار کی صبح ہونے والے ان دھماکوں میں کولمبو سمیت تین شہروں میں تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک شدگان میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل تھے۔

Facebook Comments
Share Button